جعل سازی، جعلی کرنسی کا لین دین کرنے والے تین ملزمان گرفتار۔

ایبٹ آباد(وائس آف ہزارہ) کینٹ پولیس کی بڑی کاروائی،گاڑیوں کے کاروبار میں دھوکہ دہی، جعل سازی سے گاڑیوں کے کاغذات بنا کے فروخت کرنے، جعلی کرنسی کے لین دین میں ملوث 03 ملزمان گرفتار،دو عدد میران گاڑیاں، 05 لاکھ دس ہزار روپے جعلی کرنسی برآمد، تھانہ کینٹ میں مختلف دفعات کے تحت دو مقدمات درج،مانسہرہ خواج گان کے رہائشی عالمگیر ولد عالمزیب کی درخواست پر کینٹ پولیس نے کاروائی کے دوران دھوکہ دہی اور جعل سازی سے گاڑیاں کی فروخت اور گاڑیوں کی جعلی دستاویزات تیار کرنے سمیت جعلی کرنسی کے دھندے میں ملوث 03 ملزمان ساجد مسعود ولد مسعود سکنہ نتھیاگلی، شوکت ولد لطیف سکنہ ملاچھ اور قاری شاہد ولد عظیم سکنہ ملاچھ کو گرفتار کرتے ہوئے ملزمان کے قبضے سے 02 عدد مہران گاڑیاں اور 05 لاکھ دس ہزار روپے جعلی نوٹ برآمد کر لیے جبکہ ملزمان کے خلاف تھانہ کینٹ میں زیر دفعات 419/420/468/471 اور 489B پی پی سی کے تحت دو مقدمات درج رجسٹرڈ کر کے مزید تفتیش کا آغاذ کر دیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران

نیوز ہزارہ

error: Content is protected !!