حاجی سکندر قتل کیس میں مطلوب تین اشتہاری ملزمان نے گرفتاری پیش کر دی۔

ایبٹ آباد(وائس آف ہزارہ) حاجی سکندر قتل کیس میں مطلوب تین اشتہاری ملزمان نے گرفتاری پیش کر دی۔ اس ضمن میں ذرائع نے بتایا کہ رواں سال مارچ کے مہینے میں تھانہ حویلیاں کی حدود گاؤں بٹالہ میں حاجی سکندر ولد میرداد نامی شخص کو قتل دیا گیا تھا۔ ورثاء کی دعویداری پر حاشر ولد سرفراز خان، لیاقت خان ولد تاج محمد اور ارشاد خان ولد مشال خان ساکنان ڈھیری کیہال کیخلاف مقدمہ درج کیا گیا۔ ذرائع کے مطابق تینوں ملزمان اس کیس میں مفرور تھے اور انہیں اشتہاری قرار دیا گیا تھا۔ ذرائع کے مطابق تینوں ملزمان نے تھانہ حویلیاں میں خود پیش ہو کر گرفتاری دے دی۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران

نیوز ہزارہ

error: Content is protected !!