ہمارا فیس بک پیج

تین سالہ بچی کیساتھ جنسی زیادتی۔ ملزم فرار۔ بچی تشویشناک حالت میں ایوب ٹیچنگ ہسپتال منتقل۔

مانسہرہ: تین سالہ بچی کیساتھ جنسی زیادتی۔ ملزم فرار۔ بچی تشویشناک حالت میں ایوب ٹیچنگ ہسپتال منتقل۔ اس ضمن میں تھانہ سٹی مانسہرہ میں درج کرائی جانیوالی ایف آئی آر میں مؤقف اختیار کیاگیا ہے کہ پکھوال ڈب نمبر۲ کی رہائشی تین سالہ بچی دن کے وقت کھیلتے ہوئے اپنے گھر کے باہر گلی میں چلی گئی۔ جہاں سے ایک نامعلوم شخص اسے بھلا پھسلا کر قریبی مکئی کی فصل میں لے گیا اور بیس پچیس منٹ تک بچی کیساتھ جنسی زیادتی کے بعد فرار ہوگیا۔

جب بچی کے گھر والوں نے پڑوسی کے سی سی ٹی وی کیمروں کی ریکارڈنگ چیک کی تو نامعلوم شخص بچے کو لے جاتے ہوئے دیکھا گیا۔ ذرائع کے مطابق بعد میں اس شخص کی شناخت عبدالستار ولد خان ولی سکنہ بلیگ پائیں شہیلیہ مانسہرہ کے نام سے ہوئی۔ تھانہ سٹی مانسہرہ میں ملزم عبدالستار کیخلاف علت نمبر: 1003 زیر دفعات 376پی پی سی اور 53چائلڈپروٹیکشن ایکٹ کے تحت ایف آئی آر درج کر لی گئی ہے۔ پولیس نے ملزم کی گرفتاری کیلئے وسیع پیمانے پر آپریشن اورچھاپے شروع کردیئے ہیں۔ جبکہ تین سالہ معصوم بچی کی حالت اتنی خراب ہے کہ اسے تشویشناک حالت میں ایوب ٹیچنگ ہسپتال ایبٹ آباد منتقل کردیا گیاہے۔

شیئر کریں

Share on facebook
Facebook
Share on twitter
Twitter
Share on whatsapp
WhatsApp
Share on print
Print

اہم خبریں

error: Content is protected !!