نڑیاں میں خوفناک آتشزدگی۔بچی اوربزرگ خاتون جھلس گئیں۔ بچی جاں بحق۔ ریسکیو کے اہلکار گھنٹوں تاخیرسے پہنچے۔

ایبٹ آباد:نڑیاں میں خوفناک آتشزدگی۔بچی اوربزرگ خاتون جھلس گئیں۔ بچی جاں بحق۔ ریسکیو کے اہلکار گھنٹوں تاخیرسے پہنچے۔ اس ضمن میں ذرائع نے وائس آف ہزارہ کو بتایاکہ سوموار کی صبح تقریبا سات بجے کے قریب نڑیاں میں واقع ایک گھر کے کمرے میں گیس کے ہیٹر کی وجہ سے اچانک آگ بھڑک اٹھی جس کی وجہ سے کمرے میں موجود ایک تین سالہ بچی قرت بی بی دختر نثار اور 75 سالہ خاتون مسماۃ (م) بری طرح جھلس گئیں۔ واقع کی اطلاع ریسکو1122 کو دی گئی۔مگر ریسکیو 1122 کا عملہ ڈیوٹی پر موجود نہ ہونے پر ایک گھنٹے کے بعد نڑیاں میں پہنچا اور دونوں زخموں کو اٹھا کر طبی امداد کے لیے ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کیا گیا۔جہاں حالت تشویش ناک ہونے پر دونوں زخموں کو ایوب میڈیکل کمپلیکس ریفر کردیا گیا جہاں تین سالہ ننھی قرت بی بی زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسی۔

Facebook Comments