قمر حیات خان کی کوششوں سے پورے صوبہ خیبرپختونخواہ میں ڈرائیونگ لائسنس کیلئے آن لائن طریقہ کار متعارف۔

موبائل ایپ تیار پشاور سمیت صوبہ بھر میں ایپ کا آغاز نئے طریقہ کار سے درخواست دہندہ کو وقت کی بچت ہوگی۔
رابطہ کے نام سے ایپ کے ذریعے لائسنس کی تجدید واجراء ممکن خواہشمند افراد براہ راست درخواست دے سکتے ہیں ٹریفک قوانین کو نصاب میں شامل کرنے کیلئے صوبائی حکومت کیساتھ باضابطہ طور پر رابطہ کر لیا گیا ہے: سی ٹی او قمر حیات۔
پشاور(وائس آف ہزارہ) صوبائی دارالحکومت پشاور میں پہلی بارٹر یفک آفیشل موبائل ایپ رابطہ کے ذریعے آن لائن ٹریفک لائسنس کی تجدید و اجراء کی سہولت کا آغاز کر دیا، اس سہولت سے اوور سیز پاکستانی بھی مستفید ہوسکیں گے، اب لائسنس بنانے کے خواہشمند افراد رابطہ ایپ کے ذریعے براہ راست درخواست دے سکیں گے اس ایپ کا دائرہ کار پشاور میت صوبہ بھر تک بڑھایا گیا ہے اس ضمن چیف ٹریفک آفیسر قمر حیات خان نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ آئی جی خیبر پختو نخوا اختر حیات خان کی ہدایت پر سٹی ٹریفک پولیس پشاور میں متعدد اقدامات متعارف کرائے گئے ہیں جس میں درخواست دہندگان آفیشل ویب سائٹ www.ptpkp.gov.pk کے ذریعے ڈرائیونگ لائسنس کیلئے آن لائن اپوا ئنمنٹ کیلئے درخواست دے سکتے ہیں ٹریفک پولیس نے اوور سیز پاکستانیوں کی سہولت کیلئے ایک منصوبہ تیار کیا ہے اس مقصد کے لیے اوور سیز پاکستانی وہاں سے ڈرائیونگ لائسنس تجدید کروا سکتے ہیں جبکہ ایلیمنٹری اینڈ سیکنڈری ایجو کیشن کو با قاعدہ درخواست کی گئی ہے کہ وہ ٹریفک قوانین سے متعلق آگاہی بارے مضمون نصاب میں شامل کرے ٹریفک قوانین کو نصاب میں شامل کرنے سے بچپن سے ہی بچوں کو ٹریفک قوانین بارے آگاہی دینے سے اس کے بہتر نتائج سامنے آئیں گے انہوں نے کہا کہ جی پی او کے ساتھ معاہدہ ہو گیا ہے درخواست گزار کو لائسنس اس کی دہلیز پر صرف 30 روپے میں پہنچایا جائیگا حیات آبادلرنز پرمٹ کا ؤنٹر 2021 میں قائم کیا گیا تھا اور جسکا کام صرف لرنر پر مٹ جاری کرنا تھا اب آئی جی اختر حیات خان کی ہدایت پر اس سہولت کو لائسنس کی تجدید تک بڑھا دیا ہے چیف ٹریفک آفیسر نے مزید کہا کہ آئی جی خیبر پختو نخوا نے ٹریفک وارڈنز رولز کی بھی منظوری دے دی جو 2016 سے زیر التوا تھا جس سے ٹریفک اہلکاروں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے۔


یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران

نیوز ہزارہ

error: Content is protected !!