6

ٹی ایم اے کے بلڈنگ انسپکٹر کو لاکھوں روپے کی کرپشن کرنے کے بعد معطل کردیا گیا۔

ایبٹ آباد:ٹی ایم اے کے بلڈنگ انسپکٹر کو لاکھوں روپے کی کرپشن کرنے کے بعد معطل کردیا گیا زرائع نے بتایا ہے کہ گزشتہ دنوں سابق تحصیل ناظم کے دور میں ٹی ایم اے میں پانچ بلڈنگ انسپکٹر بھرتی کئے تھے۔جنہوں نے بھرتی ہوتے ہی مختلف غیر قانونی بلڈنگ بننے والے ملکان سے ہزاروں روپے رشوت وصول کرکے انہیں غیرقانونی کام کرنے کی کھلی اجازت دی جاتی تھی میڈیا نے چند ماہ قبل پہلے بھی بلڈنگ انسپکٹر کی کرپشن کے حوالے سے نیوز چلائی تھی لیکن محکمے کے افسران نے دو دن انکوائری لگا کر فائل کو بند کردیتے تھے۔چند روز قبل ٹی ایم اے کے بلڈنگ انسپکٹر نے کیہال کے رہائشی سے ایک غیرقانونی نقشہ پاس کرنے کے لاکھوں روپے وصول کر لی تھی جس کی شکایات ٹی ایم اے کے افسران کو ملی تو ٹی ایم اے کے افسران نے اپنے بلڈنگ انسپکٹر سے ڈبل قیمت کی مانگ کر ڈالی ڈبل قیمت سے انکاری کرنے پر ٹی ایم اے کے افسران نے بلڈنگ انسپکٹرکو کرپشن کیس میں معطل کرے انکوائری کا حکم دے دیا۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں