5

سپیکرخیبرپختونخواہ اسمبلی مشتاق غنی کے حکم پر نواں شہر کے قبرستان سے قبضہ مافیا کا خاتمہ۔

ایبٹ آباد: سپیکرخیبرپختونخواہ اسمبلی مشتاق غنی کے حکم پر نواں شہر کے قبرستان سے قبضہ مافیا کا خاتمہ۔ تمام دوکانیں اورتھڑے مسمار کردیئے گئے۔ اس ضمن میں ذرائع نے صحافیوں کو بتایاکہ مری روڈ کے قریب نواں شہر کے قبرستان میں قبضہ مافیا کی جانب سے کیبن اورپختہ تعمیرات کی گئی تھیں۔ وائس آف ہزارہ کی جانب سے متعدد مرتبہ قبرستان میں تعمیرات کے حوالے سے خبریں بھی شائع کی گئیں۔ سپیکر خیبرپختونخواہ اسمبلی مشتاق غنی نے نواں شہر قبرستان میں تعمیرات کا سختی سے نوٹس لیتے ہوئے تمام تعمیرات کو مسمار کرنے کا حکم جاری کیا۔ جس پر پیر کے روز ٹی ایم اے کے اہلکاروں نے آپریشن کرکے تمام تجاوزات کو مسمار کردیا۔

نواں شہر کے رہائشی سیف اللہ جدون، بابر خان جدون، کلیم خان جدون اور دیگر نے سپیکر خیبرپختونخواہ اسمبلی مشتاق غنی سے مطالبہ کیاہے کہ قبرستان کی حفاظت کیلئے اس پر فوری طور پر چار دیواری تعمیر کی جائے۔جس طرح دیگرقبرستانوں کے اردگرد چاردیواری تعمیر کی گئی ہے۔ چاردیواری کی تعمیر کے بعد قبرستان کی اراضی پر کوئی بھی قبضہ کرکے تعمیرات نہیں کرسکے گا۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں