طوفانی بارش: بلال ٹاؤن میں پانچ سالہ بچی برساتی نالے میں بہہ گئی۔ تلاش جاری، ہزارہ قومی محاذ کے صدر جان محمد بنگش نے احتجاج کا اعلان کر دیا۔

ایبٹ آباد (وائس آف ہزارہ) طوفانی بارش سے بلال ٹاؤن گرگہ کے مقام پر پانچ سالہ بچی سماویہ نور دختر سفیر احمد برساتی نالے میں بہہ گئی۔ چار گھنٹے کی طویل جووجہد کے باوجود بچی نہ مل سکی اور اندھیرا ہونے کے باعث ریسکیو سرچ آپریشن میں مشکلات کا سامنا، جسکی وجہ سے آپریشن روک دیا گیا تھا۔

ہزارہ قومی محاذ کے صدر جان محمد بنگش کا کہنا ہے کہ قبل ازیں بھی بہت سے بچے اور نوجوان برساتی نالے میں بہہ کر اپنی زندگیوں سے ہاتھ دھو چکے ہیں۔ ماضی میں کنٹونمنٹ بورڈ کے راشی اہلکاروں نے بھاری رشوتوں کے عوض برساتی نالوں پر تعمیرات کروائیں۔ ہر سال دکھلاوے کیلئے آپریشن بھی کیا جاتا ہے۔ لیکن نالے کو کشادہ نہیں کیا جا رہا۔ جس کی وجہ سے جہاں ہر سال لوگوں کا قیمتی سامان تباہ ہوتا ہے۔ وہیں کئی لوگوں کو اپنی جان سے بھی ہاتھ دھونا پڑتا ہے۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران

نیوز ہزارہ

error: Content is protected !!