18

ایبٹ آباد میں ٹوٹل پٹرول پمپ پانی کی ملاوٹ پر سیل کردیاگیا۔

ابیٹ آباد:عوامی شکایت پر اے ڈی کنزیومر سجاد علی شاہ کا فوارہ چوک کے پاس ٹوٹل پمپ پر چھاپہ آئل میں پانی کی ملاوٹ پر بھاری جرمانہ کر کے پمپ سیل کر دیا۔ذرائع کے مطابق شہزاد عباسی نامی شخص لاہور سے فیملی کے ہمراہ ابیٹ آباد گاوں جا رہا تھا فوارہ چوک اڈے کے پاس ٹوٹل پمپ پر رک کر گاڑی میں پٹرول ڈلوایا جیسے ہی گاڑی نے چوک کراس کیا تو انجن نے کام کرنا چھوڑ دیا بمشکل گاڑی کو نزدیک والی ورکشاپ پر پہنچایا تو گاڑی مکینک نے چیک کرنے کے بعد بتایا کہ گاڑی میں پٹرول کی جگہ پانی ڈال دیا گیا ہے۔جس پر شہری نے فوری طور پر کنزیومر آفس شکایت کی جس پر اے ڈی کنزیومر سجاد علی شاہ فوری خود موقع پر پہنچ گئے اور جب پٹرول کو چیک کیا تو تقریبا 50 فیصد پانی پایا گیا اے ڈی کنزیومر نے موقع پر جرمانہ کرتے ہوئے پمپ کو سیل کر دیا۔موقع پر موجود عوام نے اور درخواست گزار شہزاد عباسی نے محکمہ کنزیومر کے اے ڈی سجاد علی شاہ کی شاندار کاروائی کو سراہا اور امید ظاہر کی کہ آئندہ عوام کے ساتھ ایسا نہیں ہو گا۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں