شہریوں کے چالان کرنیوالے ٹریفک اہلکارہیلمٹ کے بغیرموٹرسائیکلیں چلانے لگے۔

ایبٹ آباد (وائس آف ہزارہ)شہریوں کے چالان کرنیوالے ٹریفک اہلکارہیلمٹ کے بغیرموٹرسائیکلیں چلانے لگے۔قانون نافذ کرنے والے ادارے خود قوانین پر پابندی سے مستثنیٰ قرار دے دیئے گئے اور صرف عام شہریوں پر قانون کا اطلاق ہوتا ہے شہر میں ہزاروں پولیس اہلکار بغیر ہیلمٹ اور بلا نمبری موٹر سائیکلوں پر دندناتے پھرتے ہیں مگر آج تک کسی کا چالان ہوا نہ گاڑی تھانے بند ہوئی پولیس کے دوہرے معیار پر شہری سراپا احتجاج ہیں۔ہیلمٹ استعمال نہ کرنے والوں کے خلاف کارروائی جاری ہے مگر ٹریفک پولیس موٹر سائیکلوں پر سوار صرف عام شہریوں کے چالان کرنے میں مصروف ہے جبکہ ٹریفک پولیس کے وارڈن خود ہیلمٹ استعمال نہیں کرتے اسی طرح ضلع پولیس و قانون نافذ کرنے والے دیگر اداروں کے اہلکار بھی ہیلمٹ کا استعمال نہیں کرتے ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ بیشتر موٹر سائیکل سوار اہلکار بلا نمبری موٹر سائیکلوں پر موجود رہتے ہیں قابل ذکر بات یہ ہے کہ عرصہ دراز سے ٹریفک قوانین پر پابندی کرنے کا ڈھنڈوا پیٹا جا رہا ہے مگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکاروں پر قانون میں نرمی برتی جا رہی ہے اور آج تک کسی بھی ضلع پولیس ٹریفک سمیت کی اہلکار کا ہیلمٹ نہ ہونے یا قوانین کی خلاف ورزی کرنے پر چالان نہیں کیا گیا اور نہ ہی اہلکاروں کی گاڑیوں کو تھانوں میں بند کروایا گیا جبکہ دوسری جانب روزانہ ہزاروں شہریوں کی جیبیں کاٹی جا رہی ہیں جس پر شہریوں نے شدید احتجاج کرتے ہوئے ٹریفک پولیس کے اس دوہرے معیار کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے اعلیٰ حکام سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران

نیوز ہزارہ

error: Content is protected !!