ٹریفک پولیس ایبٹ آباد کی طرف سے پبلک ٹرانسپورٹ چلانے والوں کے لیے ایس او پی جاری۔

ایبٹ آباد: ٹریفک پولیس ایبٹ آباد کی طرف سے پبلک ٹرانسپورٹ چلانے والوں کے لیے ایس او پی جاری۔ جو ڈرائیور یا گاڑی یا اڈہ کے مالک حضرات سرکار کی طرف سے جاری کردہ ایس او پی پر عمل نہیں کریں ان کی گاڑی بند کر دی جائے گئی۔ ایس ایس پی ٹریفک وارڈن۔ذرائع کے مطابق گزشتہ روز ایس ایس پی ٹریفک وارڈن طارق محمود خان کے آفس میں میٹنگ کا انعقاد کیا گیا جس میں ٹریفک پولیس ایبٹ آباد کے جملہ ڈی ایس پی صاحبان،جملہ انسپکٹر صاحبان اور جملہ سیکٹر انچارچ صاحبان نے شرکت کی۔ میٹنگ میں حکومت کی طرف سے پبلک ٹرانسپورٹ کو کھولنے کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا۔ جس میں باہمی مشاورت سے ایس او پی تیار کی گئی۔ جس پر عمل درآمد کرنے کے بعد پبلک ٹرانسپورٹ کو چلانے پر اتفاق ہوا۔ ایس او پیز میں۔ جب پسنجر ٹرمنل میں داخل ہوگا تو اس کو کورونہ وائرس سے بچاؤ کے حوالے سے ہینڈ سینیٹائزر دیا جائے گا۔

ٹکٹ خریدتے وقت پیسنجرز میں کم از کم چھ فٹ کا فاصلہ ہوگا اور اس پر اڈہ کا مالک سختی سے عمل درآمد کرائے گا۔۔ ویٹنگ روم میں پیسنجرز کو کم از کم چھ فٹ کے فاصلے پر بٹھایا جائے گا اور اس پر بھی اڈہ کی انتظامیہ سختی سے عمل کرائے گئی۔ اڈہ کے واش رومز کو بار بار کلورین ملے پانی سے دھویا جائے گا اور صابن اور ہینڈ سینیٹائزر کی دستیابی کو یقینی بنایا جائے گا۔۔ اڈہ میں گاڑی پر بیٹھنے سے پہلے باقائدہ یہ چیک کیا جائے گا کہ سواری نے ماسک اور دستانے پہنے ہوئیں اگر نہیں پہنے ہوئے ہوئے تو اڈہ انتظامیہ مناسب ریٹ پر ان چیزوں کی دستیابی یقینی بنائے گئی تاکہ ہر سواری بآسانی یہ چیزیں لے کر پہن سکے۔ بس کے اندر ایک لائن میں چار سیٹیں ہوتی ہیں اور ہر دو سیٹوں پر ایک سواری بٹھائی جائے گئی یعنی اگر بس میں 44 سواریوں کی جگہ ہے تو ان کی جگہ 22 سواریاں بیٹیں گئیں۔ روانگی سے قبل بس میں ہر حال میں جراثیم کش سپرے کیا جائے گاجو ڈرائیور یا گاڑی یا اڈہ کا مالک اس پر عمل پیرا نہیں ہو گا اس کی گاڑی کو یا اڈہ کو بند کر دیا جائے گا اور بعد لاک ڈاؤن اس کی گاڑی کو چھوڑا جائے گا۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران

نیوز ہزارہ

error: Content is protected !!