ٹریفک پولیس والے بھاری چالان کردیتے ہیں۔ بچوں کیلئے گھرکیالیکرجائیں؟ایک غریب سوزوکی ڈرائیور کی دہائی۔

ایبٹ آباد (وائس آف ہزارہ) بھائی میں خود ایک غریب انسان ہوں۔ آپ ہر ایک چیز کیلئے آواز اٹھاتے ہیں۔ آج میری بھی ایک آواز ہے۔ رمضان کا مہینہ ہے۔ اتنی مہنگائی ہے کہ جس گھر کا ایک آدمی کمانے والا ہو، چھوٹے چھوٹے بچے ہوں۔ آپکے بھی ہونگے۔ عید آرہی ہے۔ ہم لوگ سارا سارا دن کرایہ مانگتے رہتے ہیں۔ ایک سوزوکی گاڑی سے کوئی کتنا کمائے گا۔ ایک غریب ڈرائیورمالک کو بھی پیسے دیتاہے۔ گھر میں بھی راشن ڈالتا ہے۔ دکھ بیماری بھی زندگی کا حصہ ہے۔ بڑی مشکل سے گزارہ کرتے ہیں۔ ٹریفک پولیس کے لوگ تنخواہ بھی لیتے ہیں اور چالانوں پر انہیں کمیشن بھی ملتاہے۔ لیکن ان کا گزارہ پھر بھی نہیں ہوتا۔ ہم غریبوں سے سارے دن کی کمائی پانچ سو روپے بھی چالان کرکے لے جاتے ہیں۔ ایک غریب ڈرائیور رات کو اپنے بچوں کیلئے کیا لے کر جائے گا؟
کیا غریب ڈرائیور ان حالات میں ڈاکے ڈالے یا کوئی اور غلط راستہ اختیار کرے؟

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران

نیوز ہزارہ

error: Content is protected !!