محبت کی شادی کا عبرتناک انجام: شوہر کی ٹھکائی۔ لڑکی نے زبردستی طلاق لے لی۔

ایبٹ آباد(وائس آف ہزارہ) محبت کی شادی کا عبرتناک انجام: شوہر کی ٹھکائی۔ لڑکی نے زبردستی طلاق لے لی۔ اس ضمن میں ذرائع نے وائس آف ہزارہ کو بتایاکہ یونین کونسل سلہڈ کے ایک گاؤں کے رہائشی شخص نے چند سال قبل اپنے قریبی گاؤں کی لڑکی سے کورٹ میرج کی تھی۔ شادی کے بعدیہ شخص بیوی پہ تشدد کے علاوہ اس کی بہنوں سے ناجائز تعلقات کے دعوے کرتا تھا۔جس کی وجہ سے اس کی سالیوں کو سسرال میں شدید مشکلات کا سامنا تھا۔
چند روز قبل روٹھی بیوی نے جھانسے سے گھر بلا کر اپنی بہنوں اور بہنوئیوں کے سامنے بہنوں سے تعلقات کے ثبوت مانگے جس پہ شوہر پاؤں میں گر کر غلطیوں کی معافی مانگے لگا۔ تاہم موقع پہ موجود عورتوں اور افراد نے سخت دھلائی شروع کردی۔ جس سے اس کے تمام کپڑے پھٹ گئے اور تشدد سے جسم کے مختلف حصوں سے خون بھی بہنے لگا۔اور بیوی نے زبردستی طلاق بھی لے لی۔

اہل علاقہ کے مطابق مذکورہ شخص ایک انتہاہی بدکردار اور بلیک میلر ہے جو خواتین کو بلیک میل کر کے ان کو زیادتی کا نشانہ بناتا ہے۔


یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران

نیوز ہزارہ

error: Content is protected !!