ہریپور ٹراما سنٹر کے ڈاکٹر اور کلاس فور میڈیکل اسٹور مافیا کے ہاتھوں یرغمال ہو کر رہ گئے۔

ہری پور:جس کی لاٹھی اس کی بھینس ہریپور ٹراما سنٹر کے ڈاکٹر اور کلاس فور میڈیکل اسٹور مافیا کے ہاتھوں یرغمال ہو کر رہ گئے۔کمیشن اور چائے پانی کے عوض نہ صرف نسخے باہر بھیجے جاتے ہیں بلکہ سٹوروں پر اپنی NET کی رکھی دوائیاں بھی فروخت کروائی جاتی ہیں محکمہ صحت ہریپور سیکرٹری ہیلتھ سے سخت نوٹس کا عوامی مطالبہ اس ضمن میں ذرائع نے بتایا کہ ہریپور ٹراما سینٹر کے ڈاکٹر اور کلاس فور ٹراما سینٹر کے باہر اسٹور مافیا کے ہاتھوں یرغمال ہوکر رہ گئے ہیں ٹراما سینٹر کے باہر موجود مافیا چائے پانی اور کمیشن کے عوض نسخے بھجواتے ہیں بلکہ اسٹوروں پر رکھی NET کی غیر معیاری ادویات تجویز کروا کربھی فروخت کرواتے ہیں۔

باہر اسٹوروں کا عملہ پورا دن ٹراما سینٹر میں گشت پر نظر آتا ہے اور ہر وقت ڈاکٹروں سے نسخے تجویز کرواتے نظر آتے ہیں جبکہ ہسپتال انتظامیہ خاموش تماشائی بنی ہوئی ہے ہسپتال آئے مریضوں کی صحت کے ساتھ کلھواڑ جاری ہے انتظامیہ کے کان پر جوں تک نہیں رینگتی آرتھوپیڈک وارڈ ایمرجنسی ان کا مستقل ٹھکانہ ہے عوامی حلقوں نے محکمہ صحت ہریپور ڈی سی ہریپور سیکرٹری ہیلتھ سے سخت نوٹس کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ ٹراما سینٹر کے باہر می?ڈیکل اسٹوروں کے عملے کے ٹراما سینٹر داخلے پر پابندی عائد کرکے کمیشن مافیا کے خلاف سخت انکوائری کر ملوث لوگوں کو قرار واقعی سزا دی جائے

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران

نیوز ہزارہ

error: Content is protected !!