پشاور کا ٹرپل شاہ ہزارے والوں کو لوٹنے کیلئے ایبٹ آباد پہنچ گیا۔

ایبٹ آباد:پشاور کا ٹرپل شاہ ہزارے والوں کو لوٹنے کیلئے ایبٹ آباد پہنچ گیا۔ پشاور کے لوگوں نے ہزارے والوں کو خبردار کردیا۔ ٹرپل شاہ کے کسی جھانسے میں نہ آئیں۔ اس ضمن میں پشاور میں مقیم افراد نے بتایا کہ ملک اشفاق عرف ٹرپل شاہ ولد ملک تاج،جس کی عمر اڑتالیس ہے اورکریم پورہ بازار پشاور میں گلزار سپورٹس کے نام سے دوکان چلاتا تھا۔ مذکورہ شخص کا استاد جو کہ ڈبل شاہ کے نام سے مشہور ہے۔ دھوکہ دہی کے جرم میں ہری پور جیل میں قید رہ چکاہے۔ ملک اشفاق عرف ٹرپل شاہ پشاور کے شہریوں سے سات کروڑ روپے سے زائد کی رقم دھوکے سے لوٹ کر ایبٹ آباد میں آکر خفیہ طور پر مقیم ہوگیا ہے۔ اورملک اشفاق عرف ٹرپل شاہ کو ایبٹ آباد میں دیکھا گیا ہے۔ پشاور کے ذرائع کے مطابق ٹرپل شاہ لوگوں کو اپنی باریش شکل و صورت سے بیوقوف بنا کر کہتا ہے کہ آج پیسے ادا کریں اور ایک ماہ کے بعد تین گنا زائد وصول کریں۔ آپ کی دولت سپورٹس کے کاروبار میں لگائی جائے گی۔ اور اس طریقہ واردات کے ذریعے وہ درجنوں افراد کوچونا لگاکر پشاور سے فرار ہوکر ایبٹ آباد آگیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ شیطان صفت فراڈیا پشاور کے مجبور، عزت دار اور غریب لوگوں سے کروڑوں روپے لے کر فرار ہوگیا ہے۔ یہ شخص بھیس بدل کر ایبٹ آباد میں موجود ہے۔ ذرائع کے مطابق لٹنے والوں میں پشاور کے رہائشیوں میں شفیق سے گیارہ لاکھ روپے، زاہد واپڈا سے چارلاکھ روپے،نینو سے اٹھاون لاکھ روپے، دوبئی ٹیلر پشاور سے اٹھارہ لاکھ روپے، نوید ٹیلر سے چار لاکھ روپے، صدیق سے پندرہ لاکھ روپے، فرقان سے چھ لاکھ روپے، بخاری سے آٹھ لاکھ روپے، عثمان قیصر سے چھ لاکھ روپے، شیخ پساری پچاس لاکھ روپے، صرف نمبر ایک سے چون لاکھ روپے، صراف نمبر دو سے ایک کروڑ روپے، بٹ کشمیری سے چوالیس لاکھ روپے، چوکیدار نمبر ایک سے ایک لاکھ روپے،چوکیدار نمبر دو سے ایک لاکھ روپے، پاندے والا سے دو لاکھ روپے، مصالحے والے سے پندرہ لاکھ روپے، حاجی اشرف سے آٹھ لاکھ روپے، مصطفی سے چون لاکھ روپے، ٹی وی اداکار صالو سے پانچ لاکھ روپے، شاہ سے چھ لاکھ روپے، زاہد خان پی ٹی آئی سے چار لاکھ روپے، گھڑیوں والے سے چونتیس لاکھ روپے، کپڑے والوں سے دس لاکھ روپے، ڈاکٹر خٹک سے دس لاکھ روپے،ٹیپو نامی شخص سے دس لاکھ روپے، عتیق الرحمن نامی شخص سے دس لاکھ روپے، عبدالرحمن نامی شخص سے 39لاکھ روپے لئے۔ جو کہ مجوعی طور پرتقریباً سات کروڑ روپے بنتے ہیں۔ذرائع نے ایبٹ آبادسمیت ہزارہ بھر کے شہریوں سے کہا ہے کہ اس شخص سے ہوشیاررہیں۔ اور ملنے کی صورت میں اس کے بارے میں تحصیل تھانہ یا ہشتنگری تھانہ یاقریبی پولیس سٹیشن کو اطلاع کریں۔

Facebook Comments