ایبٹ آباد‘سلہڈ میں خفیہ اطلاع پر کارروائی کے دوران گاڑی سے بارہ ہزارگولیاں برآمد۔

ایبٹ آباد(وائس آف ہزارہ)تھانہ کینٹ کے ایس ایچ او کی سلہڈ میں بڑی کاروائی 12ہزار کارتوس برآمد کرلیئے گئے۔ملزم کو گرفتارکرکے مقدمہ درج کرلیا گیا اس ضمن میں زرائع نے بتایا ہے کہ گزشتہ روز مخبر خاص نے ایس ایچ او کینٹ سردار رفیق اور محکمہ ایکسائز کے سب انسپکٹر طاہر خان کو اطلاع دی ہے کہ مہران گاڑی نمبر 901 ABT میں بھاری مقدار میں کارتوس ہیں جو مانسہرہ سے لیکر ہریپور جارہا ہے جس پر ایس ایچ او کینٹ اپنی ٹیم کے ہمراہ پہنچ گئے جبکہ ایکسائز کے سب انسپکٹر طاہر خان بھی موقع پر پہنچ گئے دونوں افسران نے مانسہرہ سے آنے والی مہران کو سلہڈ کے مقام پر روک دیا جب گاڑی کی تلاشی لی گئی تو گاڑی سے 12 ہزار کارتوس برآمد ہوئے جس پر ایس ایچ او کینٹ نے ملزم توفیق شاہ ولد سجاد شاہ سکنہ بٹل مانسہرہ کو گرفتار کرلیا اور 12 ہزار کارتوس سے بھری گاڑی کو تھانہ کینٹ منتقل کیا۔

ملزم کے مطابق صادق شاہ اسلحہ کا ڈیلر ہے جس نے مجھے یہ کارتوس دیئے ہیں اور یہ میں ہریپور دکاندار کو دینے جارہا تھا پولیس کے مطابق ملزم کو گرفتار کرکے 15AAKPK کے تحت مقدمہ درج کرکے تفتیش کا آغاز کرلیا ہے۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران

نیوز ہزارہ

error: Content is protected !!