کاغان کالونی میں مرغوں کی لڑائی پرجواء کھیلنے والے بیس جواری سترہ مرغوں سمیت گرفتار۔

ایبٹ آباد(وائس آف ہزارہ) ایس ایچ او میرپور کا کاغان کالونی میں جوئے کی محفل پر چھاپہ۔20 جواری گرفتار 17 مرغے و جوئے پر لگائی رقم 50 ہزار روپے برآمد۔اس ضمن میں زرائع نے بتایا ہے کہ گزشتہ روز ایس ایچ او میرپور سردار طاہر سلیم کو مخبر خاص نے اطلاع دی ہے کہ تھانہ میرپور کی حدود کاغان کالونی میں مرغوں پر جوا لگا ہوا جس پر ایس ایچ او سردار سلیم اے ایس آئی فضل الرحمن اور آئی ایچ سی سردار سجاد کے ہمراہ چھاپہ مارتے ہوئے 20ملزمان ذیشان احتشام محمد اشرف خان محمد محمد لیاقت عبدالجبار مزمل عماد جمیل اسامہ محمد افضال شاہ میر ہارون سہیل دانش جہانزیب احسن خان نادر علی حنزلہ اور نور خان کو گرفتار کرلیا۔ملزمان کے قبضے سے جوئے پر لگی رقم 50 ہزار روپے نقدی اور 17 عدد مرغے برآمد کرکے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔ذرائع کے مطابق ایک جواری سے پولیس کو دس لاکھ روپے کی رقم بھی ملی۔ جبکہ دیگرجواریوں سے بھی بھاری مقدار میں رقم برآمد کی گئی۔ ذرائع کے مطابق جواء کرانے والے بعض افراد کو چھوڑ دیاگیا۔ جبکہ مذکورہ جگہ پر ہزارہ کا سب سے بڑاجواء سالوں سے جاری ہے۔ جس کیخلاف پہلی مرتبہ کارروائی کی گئی۔ذرائع کے مطابق رات گئے تک ملزمان کی رہائی کے لیئے سیاسی لوگوں کی کالز بھی آتی رہی۔ملزمان کو آج عدالت میں پیش کیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران

نیوز ہزارہ

error: Content is protected !!