منتخب نمائندے بھی خاموش: پتھرکا دور واپس لوٹ آیا:شدید سردی میں ایبٹ آباد کے گنجان آبادیوں والے علاقے گیس سے محروم۔

ایبٹ آباد(وائس آف ہزارہ/محمد سلیم تنولی) ایبٹ آباد شہر میں بارش شروع ہوتے ہی سوئی گیس کی طویل ترین لوڈشیڈنگ سارا دن شدید سردی میں ملکپورہ لوئر سلہڈ لنک روڈ آرام باغ کنج کیہال نڑیاں و دیگر بانڈہ جات کی سوئی گیس مکمل بند رہی سی این جی اسٹیشن بند ہونے کے باوجود سوئی گیس لوڈشیڈنگ نے عوام کو چکرا کے رکھ دیا سوئی گیس لوڈشیڈنگ سے گھریلو چولہے اور ہیٹر مکمل بند ہو گئے بچے بوڑھے سردی سے سکڑ گئے سوئی گیس نہ ہونے کی وجہ سے تندور اور ہوٹلز مالکان نے سلینڈوں کا استعمال کرنے پر مجبور ہو گئے لوڈشیڈنگ پر ہمارے نمائندوں سمیت عوام نے چُپ کا روزہ رکھا لیا عوام کو شدید مشکلات کا سامنا تفصیلات کے مطابق ایبٹ آباد شہر میں بارش ہوتے ہی سوئی گیس کی طویل لوڈشیڈنگ شروع ہو گئی سوئی گیس لوڈشیڈنگ سے عوام کو سردی میں شدید مشکلات کا سامنا جبکہ گیس نہ ہونے گھریلو صارفین سمیت ہوٹلز مالکان اور تندوروں پر رش رہا ایبٹ آباد میں سردی اور ٹھنڈی ہواوں کا راج رہا سردی سے بچے بوڑھے سکڑ گئے گھریلو چولہے اور ہیٹر گیس نہ ہونے سے مکمل بند رہے اور گھریلو خواتین کو کھانے بنانے میں شدید دشواری کا سامنا رہا عوام لکڑ ٹال سے لکڑی خریدنے پر مجبور ہو گئے سوئی گیس لوڈشیڈنگ پر عوامی نمائندوں سمیت عوام نے بھی چُپ کا روزہ رکھ لیا ایبٹ آباد شہر میں سی این جی اسٹیشن بند ہونے کے باوجود سوئی گیس لوڈ شیڈنگ نے عوام کو غذاب میں مبتلا کر دیا سوئی گیس لوڈشیڈنگ کا دوارنیہ 20 گھنٹے کو پہنچ گیا

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران

نیوز ہزارہ

error: Content is protected !!