ہمارا فیس بک پیج

تھانہ بیڑ:نوجوان کو قتل کرکے ویرانے میں پھینکنے والے دو ملزمان گرفتار۔

ہری پور(وائس آف ہزارہ)سیری چیڑاں ڈھاکہ سے ملنے والی نعش کے واقع میں ملوث دوملزمان تھانہ بیڑ پولیس نے گرفتار کرلئے بیڑ کے رہائشی محمد مسکین نے گمشدگی سے متعلق تھانہ بیڑ میں رپورٹ کی کہ میرا بیٹا دہیہ کنی کوٹ جنازہ پر گیا جو تاحال واپس نہ آیاجس کی تلاش و پتہ براری جاری تھی کہ سیری چیڑاں ڈھاکہ پتھروں کے نیچے سے ایک گلی سڑی نعش ملی۔جس کی شناخت کپڑوں اور چپل سے ہوئی۔ جس پر مقتول کے والد کی مدعیت میں دو ملزمان محمد صادق ولد غلام حسین اور محمد جاوید ولد بہادر خان ساکنان ڈالٹری کے خلاف مقدمہ درج رجسٹر ہوا۔

واقع کا نوٹس لیتے ہوے ڈی پی او ہری پور کاشف ذوالفقار نے افسران پولیس کو مقدمہ میں نامزد ملزمان کی گرفتاری کے لئے احکامات جاری کئے۔جس پر ایس ایچ او تھانہ بیڑ راجہ بشیر نے ہمراہ تفتیشی سٹاف و دیگر نفری پولیس کے ڈی ایس پی سرکل صدر سجاد خان نی نگرانی میں ملزمان کی گرفتاری کے لئے مختلف مقامات پر کاروائیوں کے دوران مقدمہ میں نامزددو ملزمان محمد صادق اور محمد جاوید کو گرفتار کیا گیا اور ملزمان کو علاقہ مجسٹریٹ کی عدالت میں پیش کرکے تین یوم حراست پولیس حاصل کی گئی۔ مقدمہ میں مزید تفتیش جاری ہے۔

شیئر کریں

Share on facebook
Facebook
Share on twitter
Twitter
Share on whatsapp
WhatsApp
Share on print
Print

اہم خبریں

error: Content is protected !!