June 4, 2023 7:34 pm

ہمارا فیس بک پیج

نوجوان کو قتل کرنے والے دو افغان شہری گرفتار۔

ہریپور(وائس آف ہزارہ)اندھے قتل کا ڈراپ سین۔ پولیس نے کچھ ہی وقت میں ملزمان کو ٹریس کرکے آلہ قتل سمیت گرفتار کرلیا۔تھانہ کھلابٹ پولیس کو اطلاع ملی کہ سوکا موھریاں دہیہ ناڑہ میں ایک نوجوان العمر لڑکے کی قتل شدہ پڑی ہے جسکی اطلاع پاکر ڈی ایس پی سرکل صدر افتخار احمد سواتی ہمراہ ایس ایچ او تھانہ کھلابٹ اختر حسین اور دیگر نفری پولیس کے موقع پر پہنچ گئے جہاں پر نعش اپنے قبضہ میں لے کر ٹرامہ سنٹر منتقل کی۔ مقتول کے چچا کی مدعیت میں نامعلوم ملزم/ ملزمان کے خلاف خلاف زیر دفعہ 302 کے تحت مقدمہ درج رجسٹر ہوا۔ واقع کا نوٹس لیتے ہوئے ڈ ی پی او ہری پور لیفٹیننٹ کمانڈر (ر) کاشف آفتاب عباسی نے ایس پی انوسٹی گیشن مجیب الرحمن اور ڈی ایس پی سرکل صدر اور دیگر افسران کو مقدمہ میں نامعلوم ملزم/ملزمان کو ٹریس کرنے کے احکامات جاری کئے۔ پولیس پارٹی نے مقدمات میں تفتش کا آغاز کرتے ہوئے کچھ ہی وقت میں جدید سائنسی و تکینیکی بنیادوں اور اپنے ذرائعے کی معلومات پر مختلف مقامات پر چھاپہ زنیاں کرتے ہوئے ملزمان خیال محمد ولد خیالی گل اور نوراللہ ولد اسلم خان ساکنان کیمپ نمبر 20 کو گرفتار کرکے آلہ قتل پستول برآمد کرلیا۔ گرفتار ملزمان سے مقدمہ سے متعلق مزید تفتیش جاری ہے۔ مقدمہ میں میرٹ پر مبنی تفتیش کے عمل کو جاری رکھتے ہوئے اصل حقائق سامنے لانے اور ملزمان کو کیفرکردار تک پہنچانے کے لئے تمام تروسائل بروئے کار لائے جائیں گئے۔

شیئر کریں

Facebook
Twitter
WhatsApp
Print

اہم خبریں

error: Content is protected !!