پولیس اہلکار کوقتل کرنیوالے دوافغان شہریوں کوجیل بھجوادیا۔

ایبٹ آباد:جوڈیشل مجسٹریٹ /سول جج نے پولیس اہلکاروں کے قتل میں ملوث ملزمان کو جیل بھیج دیا۔دو روز قبل سی ٹی ڈی نے ملزمان کو آج عدالت پیش کیا پولیس زرائع کے مطابق ایک سال قبل مکان خریداری میں فریقین میں تنازعہ ہوا جس پر ملزمان یوسف ولد بشیر حسین خواس خان ولد حسن ساکنان جلال آباد افغانستان حال کارخانے پشاور نے پولیس فورس ملازمین کمانڈر بلال اور شیخ خالد کو فائرنگ کر کے قتل کے بعد فرار ہو گئے تھے۔مدعی مقدمہ نے ملزمان پر دعوے داری کی تھی ملزمان کے قبضہ سے پاکستانی جعلی شناختی کارڈ برآمد کر کے زیر دفعہ 302/7ATA419/420 کا مقدمہ درج کر کے چند یوم قبل جدید ٹیکنالوجی بروئے کار لاتے ہو ملزمان کو گرفتار کر لیا تھا گزشتہ روز ملزمان کا تین روزہ جسمانی ریمانڈ ختم ہونے پر عدالت پیش کئے۔جن کو عدالت نے جوڈیشل ریمانڈ پر جیل روانہ کر دیا۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران

نیوز ہزارہ

error: Content is protected !!