دولڑکوں کی کی معصوم بچی کیساتھ اجتماعی زیادتی۔ دوگرفتار۔

ایبٹ آباد انصاف نہ ملنے کا نتیجہ حویلیاں کے نواحی گاؤں جنڈکہ کی ایک اور معصوم بچی زیادتی کا نشانہ بن گئی کمسن ملزمان نے 6سالہ معصوم بچی کو باری باری ہوس کا نشانہ بنایا حویلیاں پولیس نے بروقت اطلاع ملنے پرکلیم اللہ اور وقاص علی کو گرفتار کر لیا فریال کے قاتل گرفتار ہو کر نشان عبرت بنتے تو شاہد آج یہ واقع رونما نہ ہوتا (اہلیان علاقہ) تفصیلات کے مطابق گذشتہ روز حویلیاں کے نواحی گاؤں میں دلخراش واقع پیش آیا جسکے تحت محمد ایوب سکنہ چمنکہ نے تھانہ حویلیاں میں تحریری رپورٹ درج کرواتے ہوئے بتایا کہ اسکی تقریبا 6سالہ معصوم بچی مسماۃالف کو مذکورہ ملزمان ورغلا کر کسی ویرانے میں لے گئے جنھوں نے باری باری معصوم بچی کو اپنی ہوس کا نشانہ بنایا ہمیں پتہ چلنے کے بعد ہم نے متعلقہ تھانہ سے رابطہ کیا جہاں سے بعد ازاں بچی کا میڈیکل کروایا گیا جسکے مطابق بچی کیساتھ زیادتی ثابت ہو گئی۔

بعدازاں پولیس نے پریس بریفنگ میں بتایا کہ واقع کی اطلاع ملتے ہی ڈی ایس پی سرکل حویلیاں شمریز تنولی نے ایڈیشنل ایس،ایچ،او استم خان کی سربراہی میں ٹیم تشکیل دی جنھوں نے دونوں ملزمان کو حویلیاں سبزی منڈی کے قریب سے پکڑ لیا ملزمان نے دوران تفتیش اپنے جرم کا اعتراف کر لیا جسکے مطابق انکے خلاف تھانہ حویلیاں میں 376/34 202/109 35CPA علت 464کے تحت مقدمہ درج کر لیا،باوثوق زرائع کے مطابق بچی کی عمر 6 سال بتائی گئی ہے جبکہ پولیس نے ایف آئی آر میں 13/12 سال لکھی ہے تاہم وقوعہ رونما ہونے کے بعد عوام نے اپنے اظہار خیال کے دوران بتایا کہ حویلیاں و گردونواح میں ایسے واقعات کا ہونا باعث تشویش ہے اور اگر سابقہ فریال قتل کیس کا معمہ حل ہو جاتا تو شاہد آج یہ نوبت پیش نہ آتی۔

Facebook Comments