قوم لوط کے پیروکار ڈرائیور نے ساتھی کی مدد سے حقیقی بھائیوں کو جنسی زیادتی کا نشانہ بناڈالا۔

ایبٹ آباد: قوم لوط کے پیروکار ڈرائیور نے ساتھی کی مدد سے حقیقی بھائیوں کو جنسی زیادتی کا نشانہ بناڈالا۔ تھانہ ڈونگاگلی میں مقدمہ درج کرلیا گیا۔ اس ضمن میں محلہ بگڑ، باگن کیری رائیکی کے رہائشی دو حقیقی بھائیوں نے تھانہ ڈونگاگلی میں ایف آئی آر درج کراتے ہوئے بتایاکہ مین روڈ پرسبز رنگ کاسوزوکی کیری نمبر: 1115جس کو خرم ولد داؤد سکنہ کیری رائیکی چلا رہاتھا آیا، جس کی فرنٹ سیٹ پر اظہرولد عبدالوحید سکنہ دیہہ بیٹھا ہواتھا۔ میرے پاس آکر اظہر نے ہمیں زبردستی اپنے ساتھ گاڑی میں بٹھا لیا اور ڈرائیورخرم نے وہاں گاڑی کھڑی کردی۔ اس دوران ان لوگوں نے ہمارے ساتھ باری باری بدفعلی کی۔ ایس ایچ او تھانہ ڈونگاگلی نے ملزمان اظہر اور ڈرائیور خرم کیخلاف علت نمبر: 56جرم: 377, 511/34پی پی سی کے تحت ایف آئی آر درج کرلی ہے۔ واضح رہے کہ پورے ملک میں کورونا وائرس کے خطرے کے پیش نظر لوگ موت و حیات کی کشمکش اور ذہنی اذیت میں مبتلاء ہیں۔ جبکہ دوسری جانب خرم اور اظہر جیسے بدقماش لوگ خوف خدا سے عاری ہوکر ایسے حالات میں بھی ظلم اور زیادتی سے باز نہیں آرہے ہیں۔ مقامی لوگوں نے قوم لوط کے دونوں پیروکاروں کو سخت سے سخت سزادینے اور ان کو سرعام پھانسی دینے کا مطالبہ کیاہے۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران

نیوز ہزارہ

error: Content is protected !!