پسندکی شادی: دو سگے بھائیوں سمیت خاتون کو قتل کردیا گیا۔

مانسہرہ(بیورورپورٹ)تھانہ لساں کی حدود میں دو سگے بھائیوں سمیت خاتون کو قتل کردیا گیا۔ایک خاتون سمیت چھ افراد زخمی۔تھانہ لساں میں 5 بھائیوں سمیت چھ افراد کے خلاف مقدمہ درج۔باخبر ذرائع سے حاصل ہونے والی اطلاعات کے مطابق تھانہ لساں کی حدود میں واقع گاؤں چنگرڈھیڑی میں دوسگے بھائیوں اور ایک خاتون کو قتل کردیا گیا۔جبکہ چھ افراد فائرنگ کی زد میں آکر زخمی ہوگئے۔

قتل کئے جانیوالوں میں 51سالہ نثار 55سالہ افسر خان پسران جمعہ خان 23سالہ گل ناز بی بی زوجہ شہزاد جبکہ زخمیوں میں محمد نعیم ولد اورنگزیب۔راشد ولد خواج محمد۔دلبرشاہ ولد ولایت شاہ۔زاہد ولد سمندر۔مسمات ناذیہ سردار دختر سردار محمد ساکنان چنگرڈھیڑی شامل ھیں۔تھانہ لساں میں عابد ولد خواج محمد ساکنہ چنگڑ ڈھیری کی رپورٹ پر علی محمد۔سخی محمد۔شمریز۔کالا۔فیصل پسران امیر۔اسلم ولد سکندر ساکنان لمیاں لساں نواب کے خلاف زیر دفعہ 302/324/148/149کے تحت مقدمہ درج کر کے پولیس نے نامزد قاتلوں کی گرفتاری کے لیئے علاقے میں سرچ آپریشن شروع کردیاہے۔

محمد عابد ولد خواج محمد نے رپورٹ درج کرواتے ہوئے کہا کہ آج دن کو میرے رشتہ دران شعیب وقاص نے فیصل ولد امیر مسمات ارصہ بی بی زوجہ فیصل دختر خان افسر پر فائرنگ کی تھی۔جو اس سلسلے میں تھانہ لساں نواب آئے تھے۔واپسی پر اپنے کیری ڈبہ میں گھر جارہے تہے۔جب رات ساڑہے گیارہ بجے منگ روڈ چنگرڈھیڑی نزد قبرستان پہنچے تو آگے راستے میں تمام بامسلح کھڑے تہے۔جنہوں نے کیری ڈبہ پر فائرنگ شروع کردی۔جن کی فائرنگ سے نثار۔افسر خان اور گل ناز بی بی موقع پر جاں بحق ہوگئے۔جبکہ دیگر زخمی ہوگئے۔زاہدولدسمندر جوملزمان فریق کے ساتھ تعلق رکھتاہے۔ان کی ہی فائرنگ سے زخمی ہواہے۔ق

تل کی وجہ عورت کا تنازعہ بتائی جارہی ہے۔ذرائع کے مطابق اڑھائی سال قبل ارصہ بی بی نے فیصل کے ساتھ پسند کی شادی کی تھی۔جواپنے والد کے گھر آئی تھی۔رات گئے کنگ عبداللہ ھسپتال مانسہرہ میں پوسٹمارٹم کے بعد نعشیں ورثاء کے حوالے کردی گئیں۔پولیس نے ملزمان کی گرفتاری کے لیئے علاقے میں سرچ آپریشن شروع کردیاہے۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران

نیوز ہزارہ

error: Content is protected !!