راستہ کے تنازعہ پر اندھادھند فائرنگ کر کے چار افراد کو شدید زخمی کر دیا۔

ایبٹ آباد:لوئر گلیات تھانہ بگنوتر کی حدود یو سی پھلکوٹ گاوں جندر باڑی راستہ کے تنازعہ پر مخالفین نے اندھادھند فائرنگ کر کے چار افراد کو شدید زخمی کر دیا ملزم گرفتار۔ جندرباڑی کے رہائشی گل نیاز نے راستہ تنازعہ پر تو تکرار پر تیس بور پسٹل سے اندادھند فائرنگ کر کے ریاست ولد محمد صدیق۔ نوید ولد شیرزمان۔ ابرار ولد نثار۔ ارشاد ولد رفیق کو شدید زخمی کر دیا۔ زخمی افراد کو فوری طور پر ڈی ایچ کیو ابیٹ آباد پہنچا دیا گیا۔ پولیس نے ملزم کو گرفتار کر لیا۔ جبکہ شدید زخمی افرادمین کم سن بچہ ابرار احمد کو آئی سی یو وارڈ میں منتقل کر دیا گیا۔ واقعہ کے بعد علاقہ مین شدید خوف ہراس پایا جاتا ہے۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران

نیوز ہزارہ

error: Content is protected !!