ایبٹ آباد:مختلف واقعات میں دوافراد کو فائرنگ کرکے قتل کردیاگیا۔

حویلیاں: تھانہ ناڑہ اور تھانہ حویلیاں کی حدود بودلہ اور کسکی میں دو افراد کو الگ الگ مقامات پر قتل کردیا گیا جبکہ دونوں وارداتوں میں ملزمان موقع سے فرار ہو گئے۔

ذرائعکے مطابق گزشتہ روز بودلہ بازار میں دن دیہاڑے لین دین پر حارث ولد محمد سعید کو گولیاں اور چھری کے وار کر کے قتل جبکہ اسکے ماموں وقاص ولد یونس کو شدید زخمی کردیا تھانہ ناڑہ میں وقاص کیوالد نے ایف آئی آر کرواتے ہوئے قاسم۔یاسر اور انکے ایک ذاتی ملازم پر قتل کی دعویداری کی۔

دوسری واردات تھانہ حویلیاں کی حدود کسکی گاؤں میں شادی کی رسم مہندی کے موقع پر پسٹل کے فاہر کرکے مہتاب ولد محمد صادق کو قتل کر دیا گیا اس کی ایف آئی آر مقتول کے بھائی وقاص ولد محمد صادق نے کرواتے ہوئے قتل کی دعویداری ریاض ولد خان بہادر پر کی وقاص کے مطابق مہندی کی رسم جاری تھی ریاض ہوائی فائرنگ کررہا تھا اسی دوران قتل کے ارادے سے اس نے میرے بھائی پر فائرنگ کرکے اسکو شدید زخمی کردیا جسے ہاسپٹل جاتے ہوئے راستے میں دم توڑ گیا وجہ قتل رشتہ تنازعہ بتائی گئی۔

دونوں وارداتوں میں قاتل فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے مقتولین کے پوسماٹم کے بعد نعشیں ورثاء کے حوالے کر کے مقدمات 302کے تحت درج کر کے مزید کاروائی شروع کردی۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران

نیوز ہزارہ

error: Content is protected !!