برہان انٹرچینج کے قریب حادثے میں ایبٹ آباد کے دونوجوان جاں بحق۔

ایبٹ آباد(محمد سلیم تنولی سے)برہان انٹرچینج کے قریب ٹریفک حادثہ دو نوجوان موقع پر جاں بحق تھانہ شیروان کی حددو یونین کونسل پنڈ کرگو کی ممتاز سیاسی شخصیت حاجی مشتاق مرحوم اور حاجی منظور کا بتیجا محمد عثمان اپنے دوست کے ساتھ اسلام آباد جا رہ تھا کہ برہان انٹر چینج کے قریب موٹر وے پر تیز رفتاری کی وجہ سے گاڑی بے قابو ہو کر کھائی میں جا گری گاڑی میں سوار محمد عثمان اور اس کا دوست جس کا تعلق سلہڈ سے بتایا جاتا ہے موقع پر جاں بحق ہو گئے حادثے کی اطلاع علاقے میں جنگل کی آگ کی طرح پھیل گئی اور علاقے کی فضاء سوگوار ہو گئی۔

محمد عثمان آن لائن کمپنی کے ساتھ کام کر رہا تھا ساتھ مقامی ٹاور پر بھی خدمات دے رہا ہے دو دن پہلے سوات بحرین کمراٹ کے ٹریپ سے واپس گھر آیا تھا یاد رے حاجی مشتاق کا پہلے بھی ایک جوان سالہ بیٹا حادثہ میں انتقال کر گیا تھا عثمان کی نعش گاوں پہنچتے ہی لواحقین ڈھاڑیں مار مار کر روتے رہے عثمان کی نماز جنازہ گزشتہ روز شام 6 بجے ان کے آبائی گاوں پنڈ کر گو خان میں ادا کر دی گئی اور ہزاروں اشکبار آنکھوں کے سامنے سپرد خاک کر دیا گیا۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران

نیوز ہزارہ

error: Content is protected !!