ایوب ٹیچنگ ہسپتال میں ساڑھے چارگھنٹے تک آکسیجن کی فراہمی معطل۔ دو مریض موت کے منہ میں چلے گئے۔

ایبٹ آباد:ایوب ٹیچنگ ہسپتال کے آکسیجن پلانٹ میں خرابی۔ دو مریض موت کے منہ میں چلے گئے۔قبل ازیں بھی متعدد مریض مارے جاچکے ہیں۔ اس ضمن میں ذرائع نے وائس آف ہزارہ کو بتایاکہ جمعرات شام آٹھ بجے ایوب ٹیچنگ ہسپتال کی آکسیجن پلانٹ میں فنی خرابی کے باعث مختلف وارڈز، آئی سی یو، آپریشن تھیٹرز، سی سی یو میں آکسیجن کی فراہمی بند ہوگئی۔ جس کی وجہ سے ہسپتال آئی سی یو میں زیر علاج مریضوں کی حالت غیرہوگئی۔

مقامی ذرائع کے مطابق رات آٹھ بجے سے لیکر رات ساڑھے بارہ بجے تک تمام شعبوں میں آکسیجن کی سپلائی مکمل طور پر بند رہی۔ جس کی وجہ سے ہسپتال کے آئی سی یو میں زیر علاج بفہ سے تعلق رکھنے والے تاج مجمد اور شوہال بالاکوٹ کی رہائشی خاتون موت کے منہ میں چلے گئے۔ ہسپتال میں زیر علاج مریضوں نے انکشاف کیاکہ رات کے وقت ایوب ٹیچنگ ہسپتال صرف پیرا میڈیکس عملے کے رحم و کرم پر ہوتی ہے۔ کوئی بھی سینئر ڈاکٹرہسپتال میں موجود نہیں ہوتا۔ رات پیش آنیوالے سنگین واقع کے بعد بھی ہسپتال کا کوئی ذمہ دار موقع پر نہیں آیا۔

واضح رہے کہ چند سال قبل بھی ایوب ٹیچنگ ہسپتال میں آکسیجن کی بجائے ایل ایل پی جی گیس کا سلنڈر لگادیاگیاتھا۔ جس کی وجہ سے دوران آپریشن کئی مریضوں کی موت واقع ہوگئی۔ جس کے بعد سپریم کورٹ آف پاکستان نے اس سنگین غفلت پر سوموٹو ایکشن بھی لیا۔ لیکن ذمہ داروں کیخلاف کوئی کارروائی نہیں کی گئی۔ جس کے بعد ایوب ٹیچنگ ہسپتال میں اپنا آکسیجن پلانٹ نصب کیاگیا۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران

نیوز ہزارہ

error: Content is protected !!