کیہال کے رہائشی ریٹائرآرمی آفیسر سمیت دوافراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوگئی۔

ایبٹ آباد: کیہال کے رہائشی ریٹائرآرمی آفیسر سمیت دوافراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوگئی۔ اس ضمن میں ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر نے صحافیوں کو بتایاکہ کیہال کے رہائشی ریٹائر آرمی آفیسر چند روزقبل تبلیغی جماعت کیساتھ نڑیاں کی ایک مسجد میں سہہ روزے پر گئے۔ سہہ روزے سے واپسی پر ان میں کورونا کی علامات ظاہر ہونا شروع ہوگئیں۔ جن کے ٹیسٹ لیبارٹری ارسال کئے گئے۔ ٹیسٹ کے نتائج آنے پر دونوں کی کورونا کی رپورٹ مثبت آئیں۔ جس کے بعد انہیں سی ایم ایچ ایبٹ آباد میں کورنٹائن کردیاگیاہے۔

ذرائع کے مطابق سپلائی میں واقع خیبربنک والی گلی کا ایک رہائشی شخص بھی تبلیغی جماعت کیساتھ ملتان میں گیا۔ جہاں سے دوروزقبل واپسی پر اس کی سانس تنگ ہونے لگی۔ جس پر ریسکیو ڈبل ون ڈبل ٹو کو طلب کیاگیا۔ ذرائع کے مطابق ابتدائی طبعی امداد کے دوران مذکورہ شخص میں کورونا وائرس کی علامات واضح ملیں۔ جس پر اس شخص کو ایوب ٹیچنگ ہسپتال منتقل کردیاگیا۔ذرائع کے مطابق محکمہ صحت کے حکام نے سپلائی میں خیبربنک والی گلی اورنڑیاں میں مسجد والی گلی کو سیل کردیاہے۔

ذرائع کے مطابق ایبٹ آباد کے مختلف علاقوں سے کورنا وائرس کی مصدقہ اطلاعات موصول ہورہی ہیں۔ جن کی چھان بین جاری ہے۔ وائس آف ہزارہ کی ٹیم مصدقہ اطلاعات کے بعد خبرشائع کرے گی۔ تاہم ایبٹ آباد کے شہری کورونا وائرس سے بچنے کیلئے احتیاط کریں۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران

نیوز ہزارہ

error: Content is protected !!