ایبٹ آباد(وائس آف ہزارہ)تھانہ نواں شہر اور کینٹ کی حدود میں دو مختلف حادثات میں دو افراد جابحق پولیس نے ابتدائی کاروائی کے بعد نعش ورثاء کے حوالے کر دی گئیں،اس ضمن میں زرائع نے بتایا گزشتہ روز دہمتوڑ ندی کا رہائشی شکور نامی ڈرائیور اپنے گھر جا رہا تھا کہ اچانک جیپ ڈرائیور سے بے قابو ہو کر گہری گھائی میں جا گری جس کے نتیجے میں ڈرائیور شکور موقع پر ہی جابحق ہو گیا اس طرح دوسرے واقع میں تھانہ کینٹ کی حدود سلہڈ فرید اللہ فش پوائینٹ کے تیز رفتار مزدہ بے قابو ہو کر الٹ گیا جس کے نتیجے میں محمد عاشق نامی ڈرائیور موقع پر جابحق ہو گیا اطلاع ملتے ہی پولیس موقع پر پہنچ گئی اور نعشیں قبضے میں لے کر ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔
بالاکوٹ (وائس آف ہزارہ)چکڑیالی کی رہائشی خاتون کے گھر سے طلائی زیورات چوری کرنے پر سابق ایس ایچ او تھانہ سٹی کے خلاف ایک دوسرے کیس میں بھی عدالت نے ایف آئی آر درج کرنے کا حکم دے دیا۔ مانسہرہ کے علاقہ چکڑیالی کی رہائشی خاتون مسماۃ عائشہ اختر زوجہ اختر کی جسٹس آف پیس […]