وکیل کیساتھ بدتمیزی تھانہ کینٹ کے دواہلکاروں کو معطل کردیاگیا۔

ایبٹ آباد:وکیل کیساتھ بدتمیزی تھانہ کینٹ کے دواہلکاروں کو معطل کردیاگیا۔ اس ضمن میں ذرائع نے وائس آف ہزارہ کو بتایاکہ تھانہ کینٹ کے اے ایس آئی نعیم خان اور عدیل خان نے شاہدشاہ کاظمی ایڈوکیٹ کیساتھ بدتمیزی کی۔ جس پرڈسٹرکٹ بار کے صدر میجر(ر) جہانگیراور جنرل سیکرٹری فرازاحمد ایڈوکیٹ وکلاء کے ہمراہ تھانہ کینٹ پہنچ گئے۔وکلاء کے احتجاج کے دوران ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر یاسر آفریدی اور ڈی ایس پی کینٹ موقع پر پہنچ گئے۔ جنہوں نے معاملے کی ابتدائی چھان بین کی تو دونوں اہلکار قصور وار پائے گئے۔ جس پر اے ایس آئی نعیم خان اور عدیل خان کو معطل کرکے لائن حاضر کردیاگیا۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران

نیوز ہزارہ

error: Content is protected !!