کنویں کی کھدائی کے دوران دوسگے بھائی جان سے ہاتھ دھوبیٹھے۔

ہری پور(یاورحیات) کمال پورہ میں کنویں کی کھدائی کے دوران دم گھٹنے سے دو سگے بھائی جاں بحق۔مقامی افراد اور ریسکیو اہلکاروں نے تیس فٹ گہرے کنویں سے لاشیں شناخت کے لیے ہسپتال منتقل پولیس نے مقدمہ درج کرکے لاشوں کو تدفین کے لیے ورثاء کے حوالہ کر دیا زرائع کے مطابق گزشتہ روز نواحی علاقہ کمال پورہ میں کنویں کی کھدائی کے دران سگے بھائی کنویں کے اندر دم گھٹنے سے جاں بحق ہو گے مقامی افراد نے دونوں کی لاشوں کو باہر نکالا پولیس نے اطلاع پاکر لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لیے ہسپتال منتقل کیا جہاں ان کی شناخت آفاق اوریاسین پسران منصف سکنہ کمال پورہ کے نام سے ہوئی۔پولیس نے پوسٹ مارٹم کے بعد لاشوں کو تدفین کے لیے ورثاء کے حوالہ کرکے مقدمہ درج کرلیا ہے ادھر ریسکیو حکام نے بتایا ہے کہ اطلاع ملنے پر تیس فٹ گہرے کویں سے لاشوں کا نکالا گیا ہے ایک بھائی گرنے ہر دوسرا بچانے اترا تھا دونوں جاں بحق ہو گے۔

Facebook Comments