کالاپل پر تاجروں میں تصادم۔ چھریوں کے وارسے دوتاجرشدیدزخمی۔

ایبٹ آباد:تھانہ کینٹ کی حدود کالا پل پر لین دین تنازعہ پر دو تاجروں میں تصادم شکیل نامی تاجر شدید زخمی ہسپتال منتقل مقدمہ درج تفتیش شروع،اس ضمن میں زرائع نے بتایا کہ گزشتہ روز تھانہ کینٹ کی حدود کالا پل پر واقع جدون کریانہ سٹور کے مالکان تین بھائیوں عاصم،وارث اور ان کے بھائی کا محمد شکیل ولد محمد شفیق نامی سبزی فروش کے ساتھ لین دین کا تنازعہ چل رہا تھا جو دیکھتے ہی دیکھتے شدد اختیار کر گیا جس پر دونوں گروپوں کے درمیان گالم گلوچ  شروع ہو گئی۔

اسی دوران عاصم،وارث اور ان کے چھوٹے بھائی نے محمد شکیل پر چھریوں کے وار شروع کر دیے اور موقع سے فرار ہو گئے جس کے نتیجے میں محمد شکیل ولد محمد شقیق شدید زخمی ہو گیا جسے مقامی افراد نے اپنی مدد آپ کے تحت ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کیا جہاں حالت تشویشناک ہونے پر متاثرہ شخص کو ایوب میڈیکل کمپلکس منتقل کر دیا گیا واقع کی اطلاع ملتے ہی ایس ایچ او تھانہ کینٹ عارف تنولی نفری کے ہمراہ ڈی ایچ کیو ہسپتال پہنچ گئے اور تینوں ملزمان کے خلاف محمد شکیل کی مدعیت میں مقدمہ درج کر لیا اور واقع کی تفتیش شروع کر کے ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپوں کا سلسلہ شروع کر دیا گیا۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران

نیوز ہزارہ

error: Content is protected !!