خود کو حساس ادارے کا اہلکار ظاہر کر کے تحقیقات کے بہانے گورنمنٹ ہائی سکول نمبر 2 کے ٹیچر وں سے 5 تولے سونا لوٹ لیاگیا۔

ایبٹ آباد:تھانہ سٹی اور نواں شہر کی حدود میں نوسربازی کی انوکھی واردات خود کو حساس ادارے کا اہلکار ظاہر کر کے تحقیقات کے بہانے گورنمنٹ ہائی سکول نمبر 2 کے ٹیچر وں سے 5 تولے سونا لوٹ کر نامعلوم شخص فرار تھانہ نواں شہر میں مقدمہ درج تفتیش شروع،اس ضمن میں ایس ایچ او تھانہ نواں شہر نے نے بتایا کہ گزشتہ ایک نامعلوم نوسرباز خود کو حساس اداروں کا اہلکار ظاہر کر کے گورنمنٹ ہائی سکول نمبر 2 ایبٹ آباد میں گیا اور وہاں جاکر سکول پرنسپل سے مل کر کہا کہ آپ کے سکول میں خالد نامی ٹیچر بچوں کو پڑھاتا ہے ہمارا ایک آرمی پرسن شہید ہوا ہے اس حوالے سے ان سے تحقیقات کرنی ہے جس پر سکول پرنسپل نے خالد نامی ٹیچر کو اس شخص سے ملوا دیا جس پر تحقیقات کے بہانے خالد کو اپنے ساتھ گاڑی میں بٹھا کر ساتھ لیڈی گارڈن کے قریب واقع نجی ہوٹل میں لے آیا اور خالد سے پوچھ گچھ شروع کردی اسی دوران اس نوسرباز باز نے خالد سے کہا کہ آپ کا بینک بیلنس اور زیور کتنا ہے کیوں کہ شہید ہونے والے آرمی پرسنل کا زیور بھی چوری ہوا تھا ہم آپ کے زیور کی تصاویریں وغیرہ لے کر اپنے دفتر بھیجیں گے جس پر وہ اُسے جوگن میں واقع اپنے گھر لے آیا۔

جہاں خالد نے اپنی بیوی سے کہا کہ سارا زیور لے کر آو لیکن خالد کی بیوی نے کہا کہ میرے بھائی کی شادی تھی جس پر میں سارا زیور اپنے ماں باپ کے گھر لے کر گئی ہوئی ہوں بعد ازاں خالد اس شخص کو اپنے سسرال لے گیا اور وہاں سے سارا زیور اپنے ساتھ لے آیا اسی دوران خود کو حساس اداروں کا اہلکار ظاہر کرنے والے نوسرباز خالد کو اپنے ساتھ کاغان کالونی لے آیا اور وہاں پہنچ کر انہیں کہا کہ آپ آگے پلاٹ سے گاڑی واپس موڑ کر اندر دفتر میں آجائیں جاگ ڈرائیور گاڑی موڑ کر آیا تو نامعلوم نوسرباز وہاں پر موجود نہ تھا پتہ چلا کہ وہ زیور لے کر رفو چکر ہو گیا ہے جس پر متاثرہ ٹیچر خالد تھانہ نواں شہر میں آیا اور اپنے ساتھ ہونے والی تمام وردات کے بارے میں ہمیں بتایا جس پر ہم نے تھانہ نواں شہر میں نامعلوم شخص کے خلاف زیر دفعہ 419، 420 کے تحت ایف آئی آر درج کر کے واقعے کی تحقیقات شروع کر دی۔

ابتدائی تحقیقات اور تصاویر کی مدد سے نوسرباز کو پہچان لیا گیا ہے جس کا تعلق ہری پور سے بتایا جاتا ہے۔ان شاء اللہ ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں جلد اسے گرفتار کر لیا جائے گا اس حوالے سے اہلیان ایبٹ آباد نے ڈی آئی جی ہزارہ ڈی پی او ایبٹ آباد اور حساس اداروں کے افسران سے اپیل کی ہے کہ خدارا اس طرح کے نوسر بازوں کے خلاف گھیرا تنگ کیا جائے اور انہیں سخت سے سخت سزا دی جائے تاکہ کوئی بھی شخص دوبارہ ان کے ہاتھوں نہ لوٹ سکے۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران

نیوز ہزارہ

error: Content is protected !!