ایٹانتائج: تعمیروطن سکول کے طلباء نے صوبہ بھر میں تین پوزیشنیں حاصل کرلیں۔

ایبٹ آباد:تعمیر وطن سکولز اینڈ کالجز کا ایک اور اعزاز، ایٹا امتحان میں صوبہ بھر میں ٹاپ ٹین میں سے تین پوزیشنیں حاصل کرلیں۔ کالج کے ہونہار طلباء و طالبات نے خیبر پختونخواہ کے تعلیمی اداروں میں اپنا تسلط قائم کر لیا۔ ایبٹ آباد بورڈ ٹاپ 10میں چار پوزیشنز کے ساتھ سر فہرست۔ذرائع کے مطابق پیرکے روز ایٹا نے ٹاپ ٹین پوزیشنوں کا اعلان کیا۔جس میں تعمیر وطن سکولز اینڈ کالجز ایبٹ آباد کے طلباء نے اپنی روایات کو برقرار رکھتے ہوئے ٹاپ ٹین میں سے تین پوزیشنیں حاصل کرلیں۔

کالج کی ہونہار طالبہ آمنہ خان نے 670نمبر لیکر صوبہ بھر میں دوسری، انیس الرحمان نے 615نمبر لیکر چوتھی جبکہ محمد حسیب نے 580نمبر لیکر آٹھویں پوزیشن حاصل کر لی۔ شاندار نتائج پر طلباء و طالبات کے والدین نے کالج کی ایگزیکٹوڈائریکٹر ملک محسن سعید، پرنسپل ملک احسن سعید اور ان کی پوری ٹیم کو مبار کباد دیتے ہوئے کہا کہ ادارے نے انتہائی قلیل عرصہ میں تعلیمی میدان میں انقلابی کامیابیاں حاصل کیں۔ جس کا سہرہ اساتذہ کرام کی محنت ولگن اور طلباء کی انتھک محنت ہے۔ انہوں نے کامیاب نتائج پر ادارے کی تمام ٹیم کو خراج تحسین پیش کیا۔

Facebook Comments