ایبٹ آباد(وائس آف ہزارہ) تعمیر وطن ایبٹ آباد اورمانسہرہ کیمپسز انتظامیہ نے اڑھائی سویتیم طالبات کیلئے سوفیصد اسکالرشپ کا اعلان کردیا۔اسکالرشپ فیس رعایت کی مد میں دیا جائے گا۔تعمیر وطن کے ترجمان کے مطابق پچھلی جماعت میں 70فیصد سے زائد نمبر حاصل کرنے والی طالبات داخلہ کیلئے اہل ہوں گی۔5فروری بروز اتوارکو منعقدہ انٹری ٹیسٹ میں 60فیصد نمبر حاصل کرنا ضروری ہیں۔داخلہ میرٹ پر دیاجائے گا۔داخلہ فارم کے ساتھ فارم(ب)اوروالد کا ڈیتھ سرٹیفکیٹ اور4عدد تصاویر کی فراہمی لازمی ہے۔یتیم طالبات کیلئے کلاس اول سے ساتویں کلاس تک ہر کلاس میں 15نشستیں مختص کی گئیں ہیں۔آٹھویں کلاس میں 25جبکہ نویں کلاس میں 30نشستیں یتیم طالبات کیلئے مختص کی گئیں ہیں۔یتیم طالبات کیلئے اول کلاس میں 15‘کلاس دوئم میں 15نشستیں خالی ہیں۔کلاس سوئم میں 5‘کلاس چہارم میں 3نشستیں خالی ہیں‘چھٹی کلاس میں 2‘ساتویں کلاس میں 3نشستیں خالی ہیں۔آٹھویں کلاس میں 8‘نویں کلاس میں 10نشستیں خالی ہیں۔گیارہویں کلاس میں یتیم طالبات کیلئے13نشستیں خالی ہیں۔
