انگلینڈ پلٹ قاتل حسینہ مومناعرف نینانے اپنے محبوب کو چلتی گاڑی سے فائرنگ کرکے قتل کردیا۔

ہری پور(انویسٹی گیشن رپورٹ)انگلینڈ پلٹ قاتل حسینہ نے اپنے محبوب کو قتل کردیاملزمہ فرار ہونے میں کامیاب ہوگی سٹی پولیس نے چوبیس گھنٹوں میں قاتل حسینہ کو گرفتارکرکے واردات میں استعمال ہونے والا اسلحہ بھی برآمد کرکے علاقہ مجسٹریٹ کے سامنے پیش کردیا۔

اس ضمن میں زرائع نے بتایا ہے کہ مقتول واجد علی کو گزشتہ روز جہاز چوک کے قریب گاڑی اسلام آباد نمبری 501 میں فائرنگ کرکے قتل کردیا تھااہل خانہ نے تمام حقائق سے میڈیا کو بھی آگاہ کردیا تھانوجوان واجد علی عرف راجو ولد محمد صفدر سکنہ سنٹرل جیل کے قتل میں ملوث لڑکی مومنہ سکنہ واہ کینٹ انگلینڈ کی نیشنل ہولڈر کو سٹی پولیس کے ایس ایچ او صدیق شاہ نے چوبیس گھنٹے میں گرفتار کرلیا تھا لڑکی نے چلتی گاڑی میں مقتول واجد کو فائرنگ کرکے شدید زخمی کردیا تھا جو بعد ازں ہسپتال میں دم توڑ گیا تھا اور ملزمہ موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئی تھی۔

گزشتہ روز مقتول واجد کے اہل خانہ والد محمد صفدر ولد اللہ دتہ دوست عبدالرحمان قریبی رشتہ داروں رفاقت پرویز عمران حنیف سمیت دیگر نے میڈیا کو بتایا تھا کہ مقتول واجد کو گولی لگنے کے بعد ہسپتال انتظامیہ نے کوئی تعاون نہیں کیا دو گھنٹے تک مقتول ہسپتال میں تڑپتا رہا ہم کو ایمبولینس فراہم نہیں کی گی ڈرائیور نہ ہونے کا بہانہ بنایا گیاوالد سمیت دیگر نے بتایا ہے کہ مومنہ نامی لڑکی سے مقتول واجدکی دوستی تھی اور واجد ہری پور سے پنڈی ٹویٹا ہائی ایس چلاتا تھاواقعہ والے دن لڑکی نے واجد کو فون کرکے بلایا تھا واجد علی عرف راجو نے اپنے ایک دوست سے گاڑی مانگ کر لے گیا تھا۔

انھوں نے الزام عائد کیا کہ اگر بروقت علاج معالجہ کی سہولیات سمیت ایمبولینس مل جاتی تو واجد کی جان بچ سکتی تھی تاہم اس واقعہ کے بعد شہر بھر میں مختلف چہہ گوئیاں بھی جاری ہیں مقتول واجد کو گزشتہ روز آبائی علاقہ میں نمازہ جنازہ ادا کرنے کے بعد سرد خاک کردیا گیا ہے ادھر ہری پور پولیس کے مطابق انگلینڈنیشنل لڑکی نے فائرنگ کرکے اپنے محبوب کو قتل کردیا تھامقتول واجد کی ملزمہ کو پولیس نے گرفتار کر کے علاقہ مجسٹریٹ کی عدالت میں پیش کردیاملزمہ نے جج کے سامنے اعتراف جرم کر لیاہے۔

عدالت نے اعتراف جرم کے بعدمومنہ عرف نینا کو جیل روانہ کردیاملزمہ نینا نے پولیس کو اپنے بیان میں بتایا کہ مقتول واجد گزشتہ 2سال سے بلیک میل کر کے جنسی تشدد کررہا تھا۔نینا نے فرینڈ شپ کے بارے میں پولیس اور جج کو بتایا واجد اور میری دوستی واٹس ایپ سے ہوئی اس دوران واجد ویڈیوں سے مجھے بلیک میل کرجنسی تشدد سے اپنے مطالبات پورے کرواتا تھا۔

یاد رہے کہ ملزمہ انگلینڈ کی نیشنل ہولڈر ہے جوکہ پاکستان میں موجود تھی جس کا ہری پور بھی آنا جانا تھا مقتول واجد کے قتل کے بعد نینا ملک سے فرار ہونے کی کوشش کررہی تھی جس کو پولیس نے ناکام بناتے ہوئے گرفتار کرلیانینا نے الزام بھی عائد کیا ہے کہ واجد علی رقم کا بھی تقاضہ کرتا رہا ہے پولیس ایس ایچ او صدیق شاہ کے مطابق ملزمہ کا پورا نام مسماۃ سفینہ بی بی عرف مومنہ ولد مصور حسین شاہ سکنہ محلہ احمد نگر گلی باغ والی واہ کینٹ انگینڈ نیشنل ہولڈر ہے جوکہ ملک سے فرار ہونا چاہتی تھی جس سے آلہ قتل بھی برآمدکرلیا گیا ہے مزید تفتیش بھی جاری ہے ڈی پی او سید اشفاق انور نے ملزمہ کی جلد گرفتاری پر پولیس کو شاباش دیتے ہوئے لواحقین کو مکمک انصاف فراہمی کا وعدہ کیا ہے

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران

نیوز ہزارہ

error: Content is protected !!