پولیس افسران کی کوٹھیالہ میں علمائے کرام کیساتھ اہم میٹنگ۔امن وامان کیلئے متفقہ طور پر کام جاری رکھنے کا فیصلہ۔

لوئر تناول:ڈی آئی جی ھزارہ کی خصوصی ہدایات پر ڈی ایس پی کینٹ کی ایس ایچ او شیروان کے ہمراہ چوکی کوٹھیالہ میں علمائے کرام کے ساتھ میٹنگ کا انعقاد علمائے کرام معاشرے کے امن کے لیئے ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں علماء مساجد کے ممبر سے امن کے پیغام کو عام کرنے میں اپنا کردار ادا کریں۔وائس آف ھزارہ رپوٹ کے مطابق ڈی آئی جی ھزارہ قاضی جمیل الرحمن کی خصوصی ہدایات پر عوامی رابطہ مہم کے سلسلے میں ڈی ایس پی کینٹ راجہ محبوب کی ایس ایچ او شیروان عبدالغفور قریشی کے ہمراہ چوکی کوٹھیالہ میں علمائے کرام سے میٹنگ کا انعقاد کیا گیا جس میں سرکل کوٹھیالہ کے تمام مکاتب فکر کے علمائے کرام نے شرکت کی میٹنگ سے خطاب میں ڈی ایس پی کینٹ راجہ محبوب نے کہا کہ علمائے کرام معاشرے میں امن کے کردار کے لیئے ریڑھ کی ہڈی کی حثیت رکھتے ہیں علمائے کرام مساجد کے ممبر سے عوام کو امن کا پیغام دیں شادیوں کی تقریبات میں ناچ گانے ہوائی فائرنگ کے سدباب کے لیئے دین اسلام کے احکامات کے بارے میں اگاہی فراہم کریں۔بحیثیت مسلمان ھم سب پر فرض ہے کی قانون کی عملداری کو یقینی بنانے کے لیئے قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ تعاون کریں اور ان کو معاونت فراہم کریں۔

ڈی ایس پی کینٹ نے علمائے کرام کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ چوکی کوٹھیالہ کی حدود میں علمائے کرام کو کسی بھی قسم کے قانونی مسائل میں مشکلات کا سامنا ہو یا پولیس کے لوگ آپ سے تعاون نہ کر رہے ہوں تو میں بحثیت ذمدار پولیس آفیسر و سرکل انچارج کے آپ کی تمام جائز تکالیف کا ازالہ کروں گا آپ میرے ذاتی نمبر پر کسی بھی وقت میرے ساتھ رابطہ کرسکتے ہیں میں آپ کو سو فیصد رسپانس دوں گا علمائے کرام نے ڈی ایس پی کینٹ کی چوکی کوٹھیالہ آمد اور علمائے کرام عزت افزائی کرنے پر ان کا شکریہ ادا کیا اور معاشرے کے امن کے لیئے اپنے بھرپور تعاون کا یقین دلایا۔

اس موقع پر کوٹھیالہ کے کیری سوزوکی ڈرائیور کی طرف سابق یو سی ناظم محمد تنویر نے اپنے خطاب میں کہا کہ کوٹھیالہ میں غریب کیری ڈرائیور محنت مزدوری کرکے اپنے بچوں کا پیٹ پالتے ہیں یہ ہی سب ڈرائیور حضرات کا ذریعہ ذریعہ معاش ہے ٹریفک پولیس کی جانب سے بھاری چلان بھی کیئے جارہے ہیں اور کہیں کہیں گاڑی کھڑی کرنے کی بھی اجازت نہیں دی جارہی اس لیئے ھم اپیل کرتے ہیں کے کیری ڈرائیوروں کو بلا وجہ تنگ نہ کیا جائے اور کسی بھی مناسب جگہ پر گاڑیاں کھڑی کرنے کی اجازت دی جائے جس پر ڈی ایس پی کینٹ راجہ محبوب نے ایس ایچ او شیروان کیڈٹ غفور قریشی کو ہدایات کی کہ کیری ڈرائیوروں کے ساتھ مل بیٹھ کر ان کے جائز مطالبات کو سن کر کوئی بھی بہتر حل نکالیں تاکہ کہ غریب کیری ڈرائیوروں کو بھی اپنے بال بچوں کی کفالت کے لیئے وسائل میسر آسکیں

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران

نیوز ہزارہ

error: Content is protected !!