ایک سالہ بچے کی ماں کو تیز دھار خنجر سے ذبح کر دیا، ملزمان ارتکاب جرم کے بعد موبائل فون اور گلے سے سونے کا ہارا تار کر فرار۔
ایک سالہ بچے کے رونے کی آواز سن کر پڑوسیوں نے آکر دیکھا تو عورت کی لاش خون میں لت پت پڑی تھی اور پاس بچہ اور ہا تھا۔
حطار(وائس آف ہزارہ) حطار میں نامعلوم افراد نے کمرے کے اندر گھس کر ایک سالہ بچے کی ماں کو زبردستی دبوچ کر تیز دھار شجر سے ذبح کر دیا، نامعلوم ملزمان ارتکاب جرم کے بعد موقع سے فرار، منقولہ کا موبائل فون اور گلے سے سونے کا ہارا تا کر لے گئے، واقع کی اطلاع ملنے پر طار پولیس موقع پر پہنچ گئی بخش کو پولیس نے قبضہ میں لیکر پوسٹ مارٹم کیلئے آر ایچ سی کوٹ نجیب اللہ قتل کر دیا، پولیس نے نامعلوم افرار کے خلاف مقدمہ درج کر دیا قتل کی لرزہ خیز واردات کے بعد علاقہ بھر کی خواتین میں شدید خوف ہراس پھیل گیا تفصیلات کے مطابق حطار کے محلہ سادات نزد دیوان سیمنٹ حطار بابا محبوب (مرحوم) والی مین گلی کے ساتھ ایک گھر میں سوموار کے دن ڈیڑھ بجے کے قریب غریب خاندان کی شادی شدہ ایک سالہ بچے کی ماں کا کمرے کے اند ارزہ خیز قل کا واقع پیش آیا، نامعلوم افراد نے گھر میں گھس کر کمرے کے اندر 24 سالہ عورت مسماۃ سدرہ بی بی زوجہ شہزاد، دخترمحمد مسکین (مرحوم) جو کہ کمرے کے اندر بیڈ پر موجود تھی اور اس کے پاس ایک سالہ بچہ تھا ملزمان نے خاتون کو بیڈ کے اوپر دبوچ کر تیز دھار منیجر سے اسکو بے دردی سے زیج کر کے موت کے گھاٹ اتار دیا، ایک سالہ بچے کے رونے کی آواز سن کر پڑوسیوں نے آکر دیکھا تو عورت کی لاش خون میں لت پت پڑی تھی، اور پاس ہی بچہ اور ہا تھا عوام کے مطابق ملزمان واردات کے بعد اس کا موبائل فون اور اس کے گلے میں سونے کا ہار ساتھ لے گئے، واقع کی اطلاع ملنے پر حطار پولیس کے ایس ایچ او میاں لیاقت ہمراہ نفری پولیس موقع پر پہنچے مقتولہ کے شوہر شہزاد نے پولیس کو اپنے ابتدائی بیان میں بتایا کہ میں ٹیکسلا میں پیسے نکلوانے گیا ہوا تھا مجھے واقع کی اطلاع پڑوسیوں نے دی منقولہ کے سر شیخ عبدالرزاق کا کہنا ہے کہ میں کسی کام کے سلسلہ میں بیسٹ وے سیمنٹ گیا ہوا تھا، مقتولہ کی نند بھی گھر پر موجود نہ تھی اس کے علاوہ گھر پر کوئی بندہ موجود نہ تھا تل کی لرزہ خیز واردات جنگل کی آگ کی طرح پورے علاقہ میں پھیل گئی عوام اور خواتین کی بڑی تعداد ان کے گھر پر جمع ہوگی پولیس نے نامعلوم ملزمان کے خلاف قتل واقدام قتل کا مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی۔
