ڈسٹرکٹ جیل میں قرآن کی بے حرمتی کیس تیرہ رکنی کمیٹی تشکیل دے دی گئی چار مطالبات پیش۔

ایبٹ آباد(وائس آف ہزارہ)ڈسٹرکٹ جیل میں قرآن کی بے حرمتی کیس تیرہ رکنی کمیٹی تشکیل دے دی گئی چار مطالبات پیش کر دیے گئے مطالبات کی منظوری تک احتجاج جاری رکھنے کا علان اس ضمن میں زرائع نے بتایا کہ کچھ عرصہ قبل نواں شہر جوگن کا رہائشی عمران نامی شخص نے قرآن مجید کی بے حرمتی کی جس پر اس کے خلاف تھانہ نواں شہر میں معلون کے خلاف ایف آئی آر درج کر کے ملزم کو گرفتار کر لیا تھا جسے عدالت نے جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا تھا جس پر گزشتہ روز ملزم عمران نے ایک بار پھر ڈسٹرکٹ جیل میں دوبارہ قرآن مجید کو جلا کر شہید کر کے بے حرمتی کی تو جیل میں موجود پولیس سکیورٹی نے دیکھ کر تشدد کا نشانہ بناتے ہوئے ملزم کو بھاری نفری کی موجودگی دوسری جیل منتقل کر دیا اور اس کیس کو اٹھایا جس پر ایبٹ آباد شہر کی تاجر برادری،علماء اکرام،سمیت دیگر مکاتب فکر کے اہلِ اسلام نے جزبہ ایمانی کے ساتھ ایبٹ آباد جیل کا گھیراوُ کر لیا اور انتظامیہ کے خلاف شدید نعرے بازی کرتے ہوئے جیل پر پتھراوُ شروع کر دیا۔

اسی دوران مظاہرین کو منتشر کرتے ہوئے آنسو گیس کی شیلنگ شروع کر دی جس پر مظاہرین نے فوارہ چوک سمیت دیگر داخلی اور خارجی رستوں کو بند کر دیا اسی دوران تاجر برادر,علماء اکرام سمیت دیگر مکاتب فکر کے افراد پر مشتمل دس رکنی کمیٹی تشکیل مفتی عبدالواجد،مفتی کمال شاہ،وقار خان،یوسف خان،سجاد خان،حاجی شہزاد،ممتاز جان،مفتی جافر،مولانا انیث الرحمن،سردار شاہنواز،حاجی ایاز خان کی سربرائی میں کمیٹی تشکیل دے دی جس پر کمیٹی کی جانب سے انتظامیہ کو چار نکاتی مطالبات پیش کیے گئے جن میں معلون کے خلاف 295 سی اور دیشتگردی کے دفعات کے تحت ایف آئی آر کا اندارج،مظاہرین پر سیلنگ کرنے کی وجہ سے جیل سپریڈنٹ کی فلفور معطلی،جیل کے اندر اس مسئلہ کو اٹھانے والے پولیس اہلکاروں کے خلاف کسی قسم کی کوئی کاروائی نہ کرنا اور جن اہلکاروں نے اس معلون کو قرآن پاک معیاء کیا ان کے خلاف بھی انہیں دفعات کے تحت ایف آئی آر درج کی جائے کمیٹی کی جانب سے پولیس انتظامیہ کو دیے جانے والے مطالبات کی منظوری تک مظاہرین کی جانب سے احتجاجی مظاہرہ جاری رکھا جائے گا دوسری جانب ایبٹ آباد کی تاجر برادری کے تمام گروپوں نے متفقہ طور پر مطالبات کی منظوری تک بازار بند رکھنے کا اعلان بھی کیا۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران

نیوز ہزارہ

error: Content is protected !!