تحصیل نظامت الیکشن۔ سردارشیربہادر، سیف اللہ خان جدون،سردارارسل،اسحاق سلیمانی، امجدشاہزمان سمیت متعدد امیدوار سرگرم۔

ایبٹ آباد(وائس آف ہزارہ) تحصیل نظامت الیکشن۔ سردارشیربہادر، سیف اللہ خان جدون سمیت متعدد امیدوار سرگرم۔ تحصیل نظامت کے الیکشن پر کانٹے دار مقابلے کی توقع۔ ذرائع کے مطابق موجودہ بلدیاتی حکومتیں دوتین ماہ میں تحلیل ہوجائینگے۔ خیبرپختونخواہ حکومت نے نئے بلدیاتی نظام میں ضلع ناظم اور ضلع کونسل کی تمام نشستیں ختم کردی ہیں۔ جبکہ تمام اختیارات تحصیل ناظم کو دے دئے گئے ہیں۔ ایک لحاظ سے دیکھا جائے تو تحصیل ناظم ایک قسم کا بادشاہ ہوگا۔ تحصیل کی جغرافیائی حدود میں بھی آبادی کے تناسب سے تبدیلیاں کردی گئی ہیں۔ ذرائع کے مطابق نئے بلدیاتی نظام میں تحصیل ناظم کے عہدے کو ”ٹاؤن میئر“ کا نام دیاگیاہے۔ شہری علاقوں کی یونین کونسلوں نواں شہر ٹاؤن،ملکپورہ، اربن،یوسی شیخ البانڈی، یوسی کاکول، یوسی جھنگی،یوسی سلہڈ،میرپور،دہمتوڑوغیرہ ایبٹ آباد ٹاؤن میں آجائینگی۔ تحصیل ایبٹ آباد کیونکہ یونین کونسل بکوٹ تک پھیلی ہوئی ہے۔ گلیات کی دیگر یونین کونسلوں کو قریب ترین تحصیل کیساتھ منسلک کردیاجائے گا۔ گلیات کی زیادہ تر یونین کونسلیں تحصیل لورہ، تحصیل حویلیاں کیساتھ منسلک کردی جائینگی۔ جبکہ تحصیل لوئر تناول کی کچھ یونین کونسلیں تحصیل حویلیاں کیساتھ بھی منسلک ہوجائیں گی۔تقسیم کے اس فارمولے کی وجہ سے ٹاؤن میئر(تحصیل ناظم) کا حلقہ چھوٹا ہوگیاہے۔ ٹاؤن میئر کا علاقہ میونسپل سروسز یا شہری علاقوں پر مشتمل ہوگا۔

ذرائع کے مطابق ایبٹ آبادتین تحصیلوں کی نظامت کیلئے تگڑے تگڑے امیدوار وں نے الیکشن میں حصہ لینے کیلئے اپنی سیاسی سرگرمیوں کا آغاز کردیاہے۔ ذرائع کے مطابق ٹاؤن میئر ایبٹ آباد کیلئے سابق تحصیل ناظم سیف اللہ خان جدون امیدوارہونگے۔ جبکہ ٹاؤن میئرایبٹ آباد کیلئے ہی سابق ضلع ناظم سردار شیربہادر، سابق ضلع نائب ناظم شوکت تنولی کا پینل آزاد حیثیت سے الیکشن میں حصہ لے گا۔سابق ایم پی اے شمعون یارخان مسلم لیگ(ن) کے ٹکٹ پر ٹاؤن میئرایبٹ آباد کا الیکشن لڑنے کی تیاریوں میں مصروف ہیں۔ اس کے علاوہ ٹاؤن میئر ایبٹ آباد کے الیکشن کیلئے سابق امیدوار صوبائی اسمبلی سجاداکبرخان اور سابق امیدوار صوبائی اسمبلی امجدشاہزمان بھی حصہ لینے جارہے ہیں۔

ٹاؤن میئرحویلیاں کیلئے مسلم لیگ(ن) کی جانب سے خورشید اعظم خان، سردارارسل پرویز کے علاوہ چنددیگرامیدوار کے طور پر سامنے آگئے ہیں۔ سردارارسل پرویزکاشمارمضبوط ترین امیدواروں میں ہوتا ہے۔ موجودہ تحصیل ناظم اسحاق سلیمانی نے تحصیل ایبٹ آباد میں ریکارڈ ترقیاتی کام کرواکر اپنی قابلیت کا لوہا منوا لیاہے۔ نئی وجود میں آنیوالی تحصیل لوئرتناول کی خوش قسمتی ہے کہ اسحاق سلیمانی ٹاؤن لوئرتناول کے تحصیل ناظم کا الیکشن لڑیں گے۔ اسحاق سلیمانی کیخلاف سابق ضلع نائب ناظم جنیدتنولی کاپوراگروپ سرگرم عمل ہے۔ جماعت اسلامی کوخیرآبادکہہ کرپی ٹی آئی میں شمولیت اختیارکرنیوالے سابق ضلع نائب ناظم جنید تنولی بھی تحصیل ناظم لوئرتناول کا الیکشن لڑنے جارہے ہیں۔


یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران

نیوز ہزارہ

error: Content is protected !!