ماڈل یونائیٹڈنیشن کانام تبدیل:ایبٹ آباد میں ویلنٹائن ڈے کے موقع پر فحاشی کا پروگرام ترتیب دے دیاگیا۔

ایبٹ آباد: اسرائیلی اوربھارتی پرچم لہرانے والے ماڈل یونائیٹڈنیشن کانام تبدیل:ایبٹ آباد میں ویلنٹائن ڈے کے موقع پر فحاشی کا پروگرام ترتیب دے دیاگیا۔اس ضمن میں ذرائع نے وائس آف ہزارہ کو بتایاکہ ایبٹ آباد میں چند نوسرباز قسم کے نوجوان پچھلے دوسال سے ایبٹ آبا دمیں ماڈل یونائیٹڈ نیشن کے نام پر فحاشی اور عریانی کے مخلوط پروگرام کرواتے چلے آرہے ہیں۔ چند ہفتے قبل ایبٹ آباد کے ایک نجی اسکول میں ان لوگوں نے بھارتی اور اسرائیلی پرچم بھی لہرادیئے۔

ان لوگوں کیخلاف تھانہ میرپور میں کارروائی کیلئے درخواست بھی دائر کی گئی۔ لیکن ان لوگوں کیخلاف کارروائی کرنے کی بجائے، حکومتی اداروں نے شکایت کرنیوالوں کیخلاف منفی پروپیگنڈا شروع کردیا۔ جبکہ ڈپٹی کمشنر ایبٹ آباد کی جانب سے بھی پولیس حکام کو بھارتی اور اسرائیلی پرچم لہرانے والوں کیخلاف کارروائی کا حکم جاری کیا گیا تھا۔ لیکن خفیہ ہاتھوں نے تمام کارروائی رکوا دی۔ماڈل یونائیٹڈ نیشن کے نام پر فحاشی و عریانی پھیلانے والے گروہ نے اب اپنا نام تبدیل کرکے”ایمپکٹ ماڈل یونائیٹڈ نیشن“ رکھ لیاہے اور اس نام نہاد تنظیم کی جانب سے میرپور کے ایک نجی اسکول میں ویلنٹائن ڈے منانے کا اہتمام کیاہے۔ جس میں غیرقانونی تعلقات رکھنے والے جوڑوں کو خصوصی طور پر مدعو کیاجارہاہے۔ سوشل میڈیا پر میسجز کے ذریعے یہ لوگ اپنی مہم چلائے ہوئے ہیں۔ بظاہرعام لوگوں کو گمراہ کرنے کیلئے اس پروگرام کے منتظمین نے اپنی مہم میں اسلامی ٹچ بھی دیاہے۔ تاکہ اسلام کے نام کی آڑ میں لوگوں کو بیوقوف بنایاجاسکے۔ تجزیہ نگاروں کے مطابق ایبٹ آباد جیسے پرامن شہر میں اس قسم کے فحاشی کے پروگرام کسی بھی وقت بڑے امن و امان کا مسئلہ بن سکتے ہیں۔ سیکورٹی ادارے، ضلعی انتظامیہ اور علمائے کرام کا یہ فرض بنتاہے کہ ویلنٹائن ڈے کے موقع پر منعقد کئے جانیوالے اس پروگرام کو فوری طور پر روکا جائے۔ بصورت دیگر امن و امان کا مسئلہ بننے کی صورت میں جانی و مالی نقصان ہوسکتاہے۔

Facebook Comments