ہمارے علاقے میں سبزی کیوں بیچتے ہو؟ رمضان المبارک میں سبزی فروشوں پر بدترین تشدد۔

ایبٹ آباد: ہمارے علاقے میں سبزی کیوں بیچتے ہو؟ رمضان المبارک میں سبزی فروشوں پر بدترین تشدد۔ زخمی حالت میں ایوب ٹیچنگ ہسپتال منتقل۔ اس ضمن میں مقامی ذرائع نے وائس آف ہزارہ کو بتایاکہ میرامظفر،سیاں داکٹھہ کے رہائشی زعیم، اویس، ندیم اور تنویرسوزوکی ٹریلے پر جگہ جگہ سبزی فروخت کرکے اپنی گزر بسر کرتے ہیں۔وہ مختلف علاقوں میں گاڑی لے کر چلے جاتے ہیں اور شام تک جگہ جگہ سبزی فروخت کرکے واپس آجاتے ہیں۔ منگل کے روز یہ لوگ بالاکوٹ میں کانشیاں کے مقام پر سوزوکی گاڑی کھڑی کرکے سبزی فروخت کررہے تھے کہ کانشیاں کے مقامی سبزی فروشوں ملزمان نیاز، ریاض،مظہر، اظہر، عارف ان کے پاس آئے اور کہاکہ ہمارے علاقے میں تم لوگ سبزی کیوں فروخت کرنے آتے ہو؟

جس پر ان کے مابین توں تکرار شروع ہوگئی اور ملزمان نیاز، ریاض،مظہر، اظہر، عارف نے ڈنڈوں اور آہنی پائپوں کے ذریعے ان پر حملہ کردیا اور تمام لوگوں کو بدترین تشدد کا نشانہ بنانے کے بعد موقع سے فرار ہوگئے۔ بعدازاں زخمی افراد کو اپنی مدد آپ کے تحت ایوب ٹیچنگ ہسپتال پہنچایاگیا۔ جہاں وہ زیر علاج ہیں۔ اس واقع کی رپورٹ تھانہ بالاکوٹ میں درج کروائی گئی۔ لیکن بالاکوٹ تھانے کے ایس ایچ او نے ابھی تک کوئی کارروائی نہیں۔ اور ملزمان سرعام دندناتے پھر رہے ہیں۔ متاثرہ افراد اور ان کے لواحقین نے دھمکی دی ہے کہ اگر چوبیس گھنٹے کے اندر اند رملزمان کیخلاف ایف آئی آر درج کرکے انہیں گرفتار نہ کیاگیاتو پھر ہم لوگ ڈی آئی جی ہزارہ کے دفتر کے باہر احتجاجی دھرنادینگے اور اس وقت تک وہاں سے نہیں اٹھیں گے جب تک ایس ایچ او تھانہ بالاکوٹ کو معطل نہیں کیاجاتا۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران

نیوز ہزارہ

error: Content is protected !!