بینائی سے محروم اعلی تعلیم یافتہ حافظ رحیم گل کو گورنمنٹ گرلز پرائمری سکول نمبر دو نواں شہر میں بھرتی کرنے کا مطالبہ زور پکڑ گیا۔

ایبٹ آباد(وائس آف ہزارہ) بینائی سے محروم اعلی تعلیم یافتہ حافظ رحیم گل کو گورنمنٹ گرلز پرائمری سکول نمبر دو نواں شہر میں بھرتی کرنے کا مطالبہ زور پکڑ گیا۔اہلیان علاقہ نے کسی امیدوار کو متعلقہ سکول میں کاغذات جمع نہیں کرنے دیئے گئے۔ اہلیان علاقہ نے متفقہ فیصلہ کرکے حافظ رحیم گل کو بھرتی کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔اس سلسلے میں ویلج کونسل ڈھوڈیال کو بھرتی کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔

اہلیان محلہ نے اس بات پر زور دیا کہ اس سیٹ پر اور کسی کو بھرتی نہیں ہونے دیا جائے گا۔ ایسی کسی بھی کوشش کے ذمہ دار سپیکر خیبر پختونخوا اسمبلی مشتاق احمد غنی ہو ں گے۔حافظ گل رحیم کی آنکھوں کے آٹھ آپریشن ہو چکے ہیں۔گھر کے قریب چھوٹی سی دکان سے گزر بسر مشکل ہے انہوں نے محکمہ تعلیم زنانہ میں درجہ چہارم کی پوسٹ کے لئے انٹرویو دیا ہے جس کے لئے اہلیان محلہ خلیل زئی نے بھی متفقہ طور پر ان کی حمایت کی ہے۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران

نیوز ہزارہ

error: Content is protected !!