ارشادایڈوکیٹ اوران کے بھائی کوقتل اورجلانیوالے ملزمان کو گرفتارکیاجائے: وقاص خان جدون ایڈوکیٹ۔

ایبٹ آباد: کوہستان میں محمد ارشاد ایڈوکیٹ اور ان کے بھائی کو بے رحمی سے قتل کرکے گاڑی سمیت جلا دیاگیا۔ ایبٹ آباد کے معروف قانون دان وقاص خان جدون ایڈوکیٹ نے وائس آف ہزارہ کو بتایاکہ محمد ارشاد ایڈووکیٹ ہائی کورٹ ایبٹ آباد اور اس کے بھائی عبداللہ کو ضلع کوہستان اپر میں شتیال بازار کے مقام پر بے دردی، بے رحمی اور دہشت گردی کی نیت سے گاڑی میں قتل کر کے گاڑی سمیت جلایا گیا ہے۔خیبر پختون خواہ بار کونسل اور ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن ایبٹ آباد کو عدالتی بائیکاٹ اور دہشت گرد ملزمان کو دو دن کے اندر اندر گرفتارکرے۔ہم ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر اپر کوہستان اور ضلعی انتظامیہ سے مطالبہ کرتے ہیں کہ فوراً ملزمان کو گرفتار کیاجائے اور تمام داخلی و خارجی راستے بند کر کے ملزمان اور ان کے سہولت کاروں کو گرفتارکرکے کیفر کردارتک پہنچایاجائے۔دکھ کی اس گھڑی میں ہم مظلوم خاندان کیساتھ ہیں اور ان شاء اللہ قاتلوں کو کیفرکردار تک پہنچاکردم لینگے۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران

نیوز ہزارہ

error: Content is protected !!