معروف امریکی فلم میکر اور صحافی خاتون سنتھیا رچی کی ہزارہ آمد۔

ہری پور(وائس آف ہزارہ/یاورحیات)معروف امریکی فلم میکر اور صحافی خاتون سنتھیا رچی کی خان پور بھمالہ آمد علاقہ کو جنت نظیر قرار دیا پشاور تخت بھائی چارسدہ میں بھی مذہبی مقامات کو دیکھنے کا موقع ملا جس سے دنیا میں پاکستان کا مثبت پہلو سامنے آرہا ہے پاکستان کی خیبر پختوانخواہ حکومت آثارقدیمہ سمیت مذہبی مقامات کی حفاظت کو یقینی بنانے میں اہم کردار اد کرہاہے یاد رہے کہ پرفضاعلاقے بھمالہ میں بدھ مت تہذیب،بھمالہ گندھارا تہذیب میں آثار قدیمہ کا ایک سب سے اہم مقام ہے جہاں بدھ مت کے مذہبی پیشوا بھی دیگر ممالک سے آتے ہیں اور مذہبی رسومات بھی ادا کرتے ہیں۔

گزشتہ روزمعروف امریکی فلم میکر اور صحافی سنتھیا رچی کی بھمالہ اسٹوپہ آمدہوئی ان کے ہمراہ ڈائریکٹریٹ آف آرکیالوجی و میوزیم خیبرپختونخوا کی جانب سے بھمالہ پرڈاکو مینٹری فلم بنائی گئی معروف امریکی فلم میکر اور صحافی سنتھیا رچی کا فلم کے دوران عکس بند کیا گیا اس موقع پر ان کا کہنا تھا کے بھمالہ اسٹوپہ خیبر پختونخواہ میں واقع تمام اسٹوپہ سے منفرد مقام رکھتا ہے خیبر پختونخواہ میں واقع تمام آرکیالوجی سائیڈ کا دورہ کیا مجھے ڈائریکٹر آرکیالوجی انکی ٹیم نے بہت سپورٹ کیا جس پر شکر گزار ہوں سنتھیا رچی نے کہا کہ خیبر پختوانخواہ حکومت نے جس طرح مذہبی سیاحت کو فروغ دینے کے لیے اقدامات کیے وہ ماضی میں نہیں کیے گئے یہی بات ہے اب پاکستان میں بھی مذہبی سیاحت کو فروغ مل رہا ہے جوکہ بین الاقوامی دنیا کے بھی مثبت پیغام ہے انھوں نے بھمالہ میں مہاپری بدھ مت کا مجسمہ بھی دیکھا بعد ازں ڈاکو مینٹری فلم کی شوٹنگ کے بعد اسلام آباد روانہ ہوگیں

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران

نیوز ہزارہ

error: Content is protected !!