اسی روپے والی سرکاری چینی شہریوں کو 87روپے میں کیوں دی جارہی ہے؟

ایبٹ آباد(سردار فیضان سے)ایبٹ آباد شہر میں ضلعی انتظامیہ کی ملی بھگت سے چینی مافیا سرگرم کراچی سے ایبٹ آباد تک تمام اخراجات سمیت 80 روپے میں ضلعی انتظامیہ کو پہنچنے والی چینی ایبٹ آباد کے دوکانداروں کو 84 روپے اور عوام کو 87 روپے کیوں مل رہی ہے اور ضلعی انتظامیہ چند مخصوص لوگوں کو ہی چینی کیوں مہیا کر رہی ہے اس کے پیچھے کون سی مافیا ہے انتظامیہ عوام سمیت تاجر برادری کو جواب دے اس ضمن میں گزشتہ روز صدر آل ٹریڈ سردار شاہنواز اور اپوزیشن لیڈر آل ٹرید نے ہنگامی پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا بتایا کہ حکومت خیبر پختونخوا کی جانب سے ضلع ایبٹ آباد کی عوام کے لیے 749 ٹن چینی ضلعی انتظامیہ کو دی گئی جو کہ کراچی سے ایبٹ آباد لائی گئی چینی ایبٹ آباد تک تمام اخراجات سمیت 80 روپے میں پہنچی ہے مگر پھر بھی انتظامیہ کی جانب سے چینی دوکانداروں کو 84 روپے جبکہ دوکاندار عوام کو 87 روپے فروخت کر رہے ہیں تمام اخراجات ملا کر اگر چینی 80 روپے پہنچتی ہے تو پھر دوکانداروں اور عوام کو مہنگے ریٹوں میں کیوں دی جاتی ہے ڈی سی ایبٹ آباد عوام کو جواب دے کہ چینی مہنگے داموں کیوں دی جا رہی ہے؟

ان کا مزید کہنا تھا کہ ایبٹ آباد کی ضلعی انتظامیہ صرف چند تاجروں کو ہی نوازتی ہے اور ان سے بھاری کمیشن وصول کر کے سب اچھا کی رپورٹ حکومت کو دے دی جاتی ہے کہ انتظامیہ ہیہ بتائے کیا ایبٹ آباد میں یہ ہی تاجر ہیں ایبٹ آباد عیدگاہ کے قریب سستا بازار میں بھی غریب اور ضرورت مند تاجر کو نظر انداز کرکے انہیں چند مفاد پرستوں کو نوازا گیا اور وہاں پر موجود کے بعد دیے گئے اگر یہ چند مخصوص لوگ عوام کو واقعی میں ریلیف دینا چاہتے ہیں تو اپنی دکانوں پر دیں انشائاللہ ایبٹ آباد شہر میں کسی قسم کی تاجر برادری کے ساتھ ہونے والی زیادتی پر چپ نہیں بیٹھیں گے ڈپٹی کمشنر ایبٹ آباد چینی کی قیمت میں 4 روپے کا ہیر پھیر کا حساب بی ہم کسی صورت ایبٹ آباد کی عوام اور تاجر برادری پر اس قسم کا مہنگائی بم نہیں جانے دیں گے صدر آل ٹریڈ شاہنواز کا مزید کہنا تھا کہ صوبائی حکومت چینی کے نرخوں کو مزید واضح کریں تاکہ عوام کو کوئی بھی چونا لگا سکے اگر ضلعی انتظامیہ چینی کے معاملے پر اسی طرح خاموش رہیں تو تاجر برادری خود احتساب کر کے ان چوروں لٹیروں کا گناہ کرے گی۔

ہزارہ کے سات اضلاع میں سستی سرکاری چینی پہنچ گئی۔

ایبٹ آباد: ہزارہ کے سات اضلاع میں سرکاری چینی پہنچ گئی ہزارہ کیلئے 26088میٹرک ٹن کوٹہ مختص کیاگیاہے جس کی تقسیم کیلئے تمام شہروں میں پوائنٹس بنادیئے گئے جہاں پر چینی 87روپے کلو فروخت کرنی شروع کردی گئی دکاندار چینی کا پوائنٹ حاصل کرنے کیلئے ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولر کے ساتھ رابطہ کرسکتے ہیں ہزارہ کے سات اضلاع میں درآمد کی گئی سرکاری چینی پہنچ گئی ہے ہزارہ کیلئے 26088میٹرک ٹن کوٹہ مختص کیاگیاہے ایبٹ آباد مانسہرہ ہریپور کوہستان اور بٹگرام سمیت تمام شہروں میں چینی کی تقسیم کیلئے پوائنٹس بنادیئے گئے ہیں ایبٹ آباد میں 105مانسہرہ میں 103ہریپور میں 102اور بٹ گرام میں 106پوائنٹس بنائے گئے ہیں جہاں پر سرکاری چینی 87.50روپے فی کلو فروخت کی جائے گی محکمہ خوراک کے مطابق جو دکاندار سرکاری چینی کا پوائنٹ حاصل کرنا چاہتے ہوں وہ ضلعی انتظامیہ اور محکمہ خوراک کے ساتھ رابطہ کریں۔


یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران

نیوز ہزارہ

error: Content is protected !!