طلاق کے بعد شوہر اورسُسرنے بہو کو جنسی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔

ایبٹ آباد: تھانہ سٹی کی حدود ملکپورہ میں شوہر کی طلاق کے بعد شوہر اورسُسرنے بہو کو جنسی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ پولیس نے لڑکی کی مدعیت میں دونوں ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی،اس ضمن میں ذرائع دکھن تتریلہ حال ملکپورہ کی رہائشی لڑکی نے بتایا ڈیرھ سال قبل میری دوسری شادی عبدالغنی ولد علی اصغر سے ہوئی دوسری شادی سے میری کوئی اولاد نہیں جبکہ پہلی شادی سے دو بیٹے اور ایک بیٹی ہے گزشتہ ایک ماہ سے میرے اور میرے خاوند کے درمیان گھریلو جھگڑا چلا آ رہا تھا جس پر جمعہ کی شب رات ایک بجے کے قریب میرے شوہر نے مجھے اونچی آواز میں تین دفعہ اور پھر بعد میں دو دفعہ طلاق طلاق کہا میں اپنے بہن بھائیوں سے ناراضگی کی وجہ سے ان کے گھر نہیں گئی اور رات ادھر ہی گزاری۔

جمعہ دن ایک بجے کے قریب میرا سسر اطلاع ملنے کے بعد ہمارے پاس آیا اور مجھے تسلی دینے لگا کے تم گھر نہ چھوڑو ہم شرعی مسئلہ پوچھتے ہیں اس کے بعد کوئی فیصلہ کرنا جس کے بعد میرا شوہر اور سر بازار چلے گئے اور واپس آکر مجھے کہا کہ طلاق ہوگئی ہے لیکن تم نہیں جانا میں کل پنڈی جاؤں گا اور کسی دوسرے مولوی سے پوچھ کے آؤنگا اسی دوران میرا شوہر بازار چلا گیا جس کے بعد میرا سسر رات دس بجے کے قریب میری چارپائی پر آ کے بیٹھ گیا اور مجھے تسلی دینے لگا پھر اچانک میرے سر نے مجھے پکڑ لیا اور دبوچ کر زبردستی میرے ساتھ جنسی زیادتی کی مگر میں ڈر کی وجہ سے کچھ نہ بول نہیں سکی۔

رات گیارہ بجے کے قریب میرا خاوند گھر واپس آیا جس پر میں نے اسے سارا واقعہ بتایا تو وہ آپے سے باہر ہو گیا اور گھر کے برتن توڑنے لگا اور تھوڑی دیر بعد طلاق کے باوجود میرے ساتھ جنسی زیادتی کی اور مجھے گھر سے باہر نہ نکلنے دیا جس کے بعد میرے خلاف تھانہ سیٹی میں جھوٹی درخواست دے دی اور مجھے کہا کہ اگر تم تھانے گئی تو تمہیں پولیس گرفتار کر لے گی جس پر گزشتہ روز موقع ملتے ہی میں اپنے مالک مکان کے گھر سے سیدھی تھانے آگئی اور پولیس کو ساری بات سے آگاہ کیا جس پر پولیس نے میری مدعیت میں دونوں ملزمان باپ بیٹا کے خلاف زیر دفعہ 376 /34 کے خلاف ایف آئی آر درج کرکے ملزمان کی تلاش شروع کردی

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران

نیوز ہزارہ

error: Content is protected !!