حویلیاں کے تاجرآپے سے باہر۔ خاتون آفیسرکے کپڑے اورپولیس اہلکاروں کی وردیاں پھاڑدیں۔

حویلیاں کے تاجرآپے سے باہر۔ خاتون آفیسرکے کپڑے اورپولیس اہلکاروں کی وردیاں پھاڑدیں۔ اس ضمن میں ذرائع نے صحافیوں کو بتایاکہ ایبٹ آباد کے ٹی ایم او نے تاجرمافیا سے ہاتھ ملا کر انہیں کھلی چھوٹ دے دی ہے۔ جبکہ دوسری جانب ٹی ایم او حویلیاں نے تجاوزات کیخلاف آپریشن شروع کرادیا۔ پیرخان مارکیٹ کپائی روڈ کی گلیوں کی کشادگی کے لیے جب حویلیاں ٹی ایم اے کے اہل کار آپریشن مکمل کرنے کے بعد واپسی کررہے تھے اس وقت وہاں پر حویلیاں کے تاجروں نے مزاحمت کی اور ٹی ایم اے حویلیاں کی خاتون آفیسر اور پولیس اہل کاروں کے ساتھ جھگڑا شروع کر دیا اور پولیس اہلکاروں پراور ٹی ایم اے اہل کاروں پر ہلہ بول دیا۔ خاتون آفیسر کے کپڑے اورپولیس اہلکاروں کی وردیاں بھی پھاڑ دیں۔ جس پر اسسٹنٹ کمشنر گلفام شاہ نے تھانہ حویلیاں میں ایف آئی آر کے اندراج کیلئے درخواست دے دی ہے۔اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر گلفام شاہ نے کہا جب تک ہمارا تجاوزات آپریشن مکمل نہیں ہو جاتا اس وقت یہ آپریشن ہم جاری رکھیں گے ایسے اوچھے ہتھکنڈوں سے یہ آپریشن نہیں روکا جا سکتا۔

Facebook Comments