کنٹونمنٹ بورڈ کی ناقص کارکردگی: ایبٹ آباد کینٹ کا انفراسٹرکچر تباہ ہوگیا۔

ایبٹ آباد:کینٹ بورڈکی نااہلی کے باعث شہر کے مختلف سڑکوں کا انفراسٹرکچر تباہ صاف پانی کو ترسے عوام کے لئے پائپ لائن کے ٹوٹنے سے سیکڑوں گیلن پانی روزانہ ضائع ہونے لگا صاف پانی کے ضائع اور پائپ لائن ٹوٹنے کا پانی سڑکوں پر مسلسل بہتے اور کھڑے رہنے سے سڑکیں ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہونے لگیں کینٹ وارڈ نمبر پانچ اقبال پلازہ کے سامنے پانی جمع رہنے سے سڑک ٹوٹ پھوٹ اور تباہ ہوگئی، کار، موٹر سائیکل اور دیگر سواریاں گڑھوں میں گرنے لگے۔ایبٹ آباد کینٹ بورڈ کی نااہلی کے باعث شہر کی مختلف سڑکوں کا انفراسٹرکچر تباہ ہونے لگا۔ صاف پانی کو ترسے عوام کے لئے پائپ لائن کے ٹوٹنے سے سیکڑوں گیلن پانی روزانہ ضائع ہونے لگا صاف پانی کے ضائع اور پائپ لائن ٹوٹنے کا پانی سڑکوں پر مسلسل بہتے اور کھڑے رہنے سے سڑکیں ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہونے لگیں۔ کینٹ وارڈ نمبر پانچ اقبال پلازہ کے سامنے پانی جمع رہنے سے سڑک ٹوٹ پھوٹ اور تباہ ہوگئی، کار، موٹر سائیکل اور دیگر سواریاں گڑھوں میں گرنے لگے۔کینٹ بورڈ حکام نے پانی کی ٹوٹی ہوئی لائنوں کو جوڑنے کے پانی سڑکوں پر بہتے رہنے پر آنکھیں بند کرلی ہیں۔اس کی واضح مثال مبارک کینٹ بورڈ وارڈ نمبر پانچ کی ہے جس پر عرصہ دراز سے پینے کے صاف پانی کی پائپ لائن ٹوٹی ہوئی ہے اور نالوں کی صفائی نہ ہونے سے پینے کا پانی بھی سڑک پر بہتا ہے۔ سڑک پر پانی جمع رہنے کے بعد باعث جگہ جگہ بڑے بڑے گڑھے پڑچکے ہیں۔ روزانہ درجنوں موٹر سائیکل سواروں کا ان گڑھوں میں گر کر زخمی ہونا معمول بن گیا۔

ذرائع کے مطابق مری روڈ سے لنک روڈ جانے والی سڑک جو کاکول روڈ پر جا ملتی ہے۔ اس بدنصیب سڑک سے روزانہ ہزاروں موٹر سائیکل، کاریں، ٹرک، اور دیگر گاڑیاں گزرتی ہیں۔ اب اس سڑک پر صاف پانی کی پائپ لائن ٹوٹے رہنے کے باعث اور پینے کا صاف پانی مسلسل جمع رہنے سے اآنے اور جانے اور مقامی لوگوں کو شدید مشکالات کا سامنا ہیں۔ یہ حال ہے کہ اچانک ان گھڑوں کی زد میں آکر بیشتر افراد باالخصوص جن کے ساتھ خواتین اور بچے ہوتے ہیں وہ گرجاتے ہیں۔ لوگ اپنی مدد آپ کے تحت گٹر اور کیچڑ کے دلدل میں گری ہوئی خواتین، بچوں اور مرد حضرات کی مدد کرتے ہیں۔اس سڑک پر یہ روزانہ کا معمول بن گیا ہے۔ دن میں اس سڑک پر اس طرح کے کئی حادثات ہوتے رہتے ہیں۔سڑک میں پڑے گڑھوں کی وجہ سے یہاں پر ٹریفک بھی جام رہتا ہے۔ علاقہ مکینوں نے سی او کینٹ بورڈ، اسپیکر صوبائی اسمبلی مشتاق احمد غنی،اور دیگر اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ جلد از جلد اس پائپ لائن کی مرمت کروائی جائے تاکہ یہاں کے رہائشی اور راہگیر اس ذہنی اذیت سے چھٹکارا پاسکیں۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران

نیوز ہزارہ

error: Content is protected !!